فروری میں کن اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں اور کن کی زیادہ؟ اعدادوشمار جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
ادارہ شماریات نے فروری کے لیے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں ملک میں مہنگائی میں 0.83 کمی ہوئی ہے اورمہنگائی کی سطح 1.52 ریکارڈ کی گئی۔
جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مہینے شہروں میں مہنگائی کی شرح 0.65 جبکہ دیہات میں 1.10 فیصد کم ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق فروری کے مہینے میں شہروں میں تازہ پھل 14.
یہ بھی پڑھیے: پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں مہنگائی کی شرح کم ہے، مریم نواز کا دعویٰ
شہروں میں دال مونگ 32.65 فیصد، بیسن 28.97 اور دال چنا 25.40 فیصد مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں مشروبات 1.16 فیصد اور خوردنی گھی میں 0.66 فیصد مہنگائی ریکارڈ ہوا۔
گزشتہ مہینے شہروں میں سبزیاں 16.73 جبکہ انڈے 14.23 فیصد، دال چنا 10.21، بیسن 8.68 اور گندم 2.9 فیصد سستی ہوئی۔
دوسری طرف دیہات میں ایک مہینے میں تازہ پھل 13.97 فیصد، چینی 9.73 فیصد، گوشت 0.91 فیصد اور مصالحے 0.57 فیصد مہنگے ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Inflation فروری مہنگائیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مہنگائی
پڑھیں:
ملکی برآمدات کو بڑا دھچکا، جنوری کی نسبت 17.35 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ
ملکی برآمدات کو بڑا دھچکا، جنوری کی نسبت 17.35 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ export WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ملکی برآمدات کو بڑا دھچکا، جنوری کی نسبت 17.35 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ، فروری میں سالانہ بنیادوں پر بھی برآمدات میں 5.57فیصد کمی ہوگئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق فروری میں مجموعی برآمدات کا حجم 2 ارب 43 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا،جنوری میں ملکی مجموعی برآمدات 2 ارب 95 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھیں،گزشتہ سال فروری میں برآمدات کا حجم 2 کروڑ 58 لاکھ 30 ہزار ڈالر تھا،رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں برآمدات میں 8.17 فیصد اضافہ رہا،جولائی تا فروری مجموعی برآمدات کا حجم 22 ارب ڈالر سے زائد رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں ملکی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 10.03 فیصد کی کمی ریکارڈ،جنوری میں درآمدات کا حجم 4 ارب 73 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ، رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں درآمدات میں 7.40 فیصد اضافہ ریکارڈ، جولائی تا فروری مجموعی درآمدات کا حجم 37 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا۔
رپورٹ کے مطابق فروری میں تجارتی خسارے میں 33.43 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ، فروری کے دوران تجارتی خسارہ بڑھ کر 2 ارب 30 کروڑ ہوگیا، رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 6.33 فیصد اضافہ ریکارڈ،جولائی تا فروری تجارتی خسارہ بڑھ کر 15 ارب 78 کروڑ ڈالر ہو گیا۔