پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سوتن کو قتل کرکے لاش چھپانے والی ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا. گرفتار خاتون نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے۔ لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں تعفن پھیلنے کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو چھت پر ایک خاتون کی بوری میں بند لاش ملی، جسے تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کی جانب سے تفتیش شروع کی گئی تو معلوم ہوا کہ مقتولہ اسی علاقے میں سوتن کے ساتھ رہائش پذیر تھی.

حیرت انگیز طور پر مرنے والی خاتون کے غائب ہونے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی. جس پر پولیس کو متقولہ کی سوتن پر شک گزرا. پولیس نے سعدیہ سے شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کی، جس نے پوری واردات کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا۔گرفتار ملزمہ سعدیہ نے انکشاف کیا کہ اس کا اپنی سوتن سے جھگڑا ہوگیا تھا. اس دوران اس نے بیلن اپنی سوتن کے سر پر دے مارا، سر پر چوٹ لگنے سے اس کی سوتن گر پڑی. بعد ازاں وہ ڈر گئی تھی، اس نے لاش چھت پر چھپا دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ 5 دن بعد تعفن پھیلا تو مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس پر لاش برآمد کی گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کی گئی ملزمہ سعدیہ سے تفتیش شروع کر دی ہے، آلہ قتل بیلن بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

شہری کے اغوا، قیمتی موبائل چھینے میں ملوث خاتون سمیت 4 افراد گرفتار

اسلام آباد میں شہری کو اغوا کرکے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھینے والے گروہ میں شامل خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد تھانہ شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرکےچھینی گئی نقدی اورقیمتی موبائل فون بھی  برآمد کرلئے۔ ملزمان کی شناخت  زین طاہر ،احسان ، شاہ زیب اور عائشہ بی بی کے ناموں  سے ہوئی۔ ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق  نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: خاتون نے سوتن کو قتل کرکے لاش بوری میں بند کرکے پھینک دی
  • گورنر ہاؤس سندھ میں افطار کے بعد ہونے والی لکی ڈرا میں خاتون کا 120 گز کا پلاٹ نکل آیا
  • لاہور؛ خاتون کی پاؤں پر بجلی کے تار لگی لاش برآمد
  • شہری کے اغوا، قیمتی موبائل چھینے میں ملوث خاتون سمیت 4 افراد گرفتار
  • لاہور: لیاقت آباد میں خاتون کے ہاتھوں سوتن قتل، لاش بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی 
  • لاہور میں خواتین بھکاری گروہ چلانے والا سرغنہ گرفتار
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 10 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی
  • لاہور سے کراچی اور کوئٹہ جانے والی ٹرینوں کا شیڈول تبدیل
  • لاہور پولیس کی کارروائی؛ شراب اور منشیات کی بڑی کھیپ برآمد