Jang News:
2025-03-03@18:28:18 GMT

میٹر بحران پر مکمل قابو پالیا گیا: لیسکو

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

میٹر بحران پر مکمل قابو پالیا گیا: لیسکو

— فائل فوٹو 

لاہور میں لیسکو کی جانب سے میٹر بحران پر مکمل قابو پالیا گیا ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق اب خراب ہونے والے میٹرز کی تبدیلی کے لیے بھی نئے میٹرز جاری کیے جائیں گے۔

لیسکو نے بجلی بلوں کی اقساط کی سہولت ختم کردی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی بلوں کی اقساط...

ترجمان لیسکو نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں نئے کنکشنز کے لیے میٹرز جاری کیے گئے تھے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق 28 فروری تک جمع کروائے گئے ڈیمانڈ نوٹسز اور خراب میٹرز کے لیے نئے میٹرز جاری کر دیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سائنس دانوں نے خراب نہ ہونے والا کیلا بنا لیا

سائنس دانوں نے ایک ایسا کیلا بنایا ہے جو چھیلے جانے کے بعد گلتا یا خراب نہیں ہوتا ہے۔

برطانوی ماہرین کی جانب سے تیار کردہ کیلے کی جینیات کو تبدیل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ پھل چھیلے جانے کے بعد 24 گھنٹوں تک کاٹے جانے کے باوجود تازہ اور پیلا رہتا ہے۔

ناروچ کی مقامی بائیو ٹیک کمپنی (جس نے یہ کامیابی حاصل کی) ٹراپک کے چیف ایگزیکٹیو گِلڈ گرشون کا کہنا تھا کہ ان کا بنایا گیا کیلا چھیلے جانے اور کاٹے جانے کے کم از کم 12 گھنٹوں تک اور 24 گھنٹوں کے بعد یہ 30 فی صد سے کم گلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کیلوں کا ذائقہ، خوشبو، مٹھاس اور شکل بالکل ویسی ہی ہے جیسے کہ عام کیلے کی ہوتی ہے لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ اس کا گودہ جلدی گلتا نہیں ہے۔

کمپنی نے پولی فینول آکسیڈیز نامی خامروں (جو کیلوں کے گلنے کا سبب بنتے ہیں) کو غیر فعال کر کے اس عمر کو طویل کیا ہے۔

کمپنی ٹراپک کے پاس فلپائن، کولمبیا، ہونڈرس، امریکا اور کینیڈا میں کیلے فروخت کرنے کی اجازت ہے، جہاں کمپنی رواں ماہ میں لانچ شروع کر دے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سائنس دانوں نے خراب نہ ہونے والا کیلا بنا لیا
  • پشاور میں بارش کے باعث موسم سرد
  • رینجرز اور سی ٹی ڈی سندھ کی ملیر میں کارروائی، انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
  • کوئٹہ پریس کلب میں پولیس دھاوے کا معاملہ، پولیس کا وضاحتی بیان جاری
  • اسرائیل حماس کے مابین غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل، قطرمیں فریقین کی اہم بیٹھک
  • اسحاق ڈار کا ڈنمارک کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • ایم ڈی اے انتظامیہ عرفان بیگ پر قابو پانے میں ناکام
  • سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی، لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا، دہشتگرد گرفتار
  • کوئٹہ: کچلاک بائی پاس پر کارروائی، 58 کلو ہیروئن برآمد