رواں برس فطرانہ اور روزہ توڑنے کا کفارہ کیا ؟جانیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ رمضان میں صدقہ، فطرہ اور فدیے کی کم ازکم مقدار240 روپے فی کس ہے۔
تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان نے فطرہ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ، فدیہ اور کفّارہ اد ا کریں۔مفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ رمضان میں صدقہ فطر اور فدیے کی کم ازکم مقدار 240 روپے فی کس ہے، گندم کا آٹا دو کلو(چکی والا) فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 240 روپے کا ہوگا،
مفتی منیب الرحمن کے مطابق جَو چار کلو فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 700 روپے ہوگا، کھجور چار کلو فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 4000 روپے جبکہ کشمش چار کلو فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 6400 روپے ہوگا۔مفتی منیب الرحمان نے مزید بتایا کہ روزہ توڑنے کا کفارہ 60 مساکین کو 2 وقت کا کھانا کھلانا ہے، یہ فطرہ، فدیہ اور کفارات کی کم از کم مقدار ہے۔
مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ فدیہ دائمی مریض یا ایسے انتہائی ضعیف العمر افراد کے لیے ہے، عارضی مریض یا مسافر جو مرض یا سفر کے عذر کی بنا پر روزہ نہ رکھیں، ان پر صحت یاب ہونے یا سفر سے واپسی پر اپنی سہولت کے مطابق قضا ہے۔مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ فدیہ اس کا بدل نھیں ہے جو شخص روزہ رکھ کر کسی عذر کے بغیر توڑ دے، اس پر کفارہ ایک روزے کی قضا ہے اور اگر کوئی روزہ رکھنے پر قدرت نہ رکھتا ہو تو پھر مالی کفارہ ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ مفتی منیب الرحمان کے مطابق
پڑھیں:
بائیکاٹ کریں، احتجاج کریں لیکن پرامن رہیں، مفتی تقی عثمانی
ممتاز عالم مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، احتجاج کریں لیکن پرامن رہیں۔
ایک بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کا ہی نہیں اسرائیل کی مدد کرنے والی کمپنیوں کا بھی بائیکاٹ کیا جائے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے اسرائیلی مصنوعات اور کمپنیوں کے معاشی بائیکاٹ کو ضروری قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام اعتدال کا دین ہے، جذبات میں آکر توڑ پھوڑ کرنے کا دین نہیں ہے، کسی کی جان و مال کو نقصان پہنچانا شریعت میں حرام ہے۔
مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ بائیکاٹ کریں، احتجاج کریں لیکن پُر امن طریقے سے کریں۔