پی ٹی آئی کے اپوزیشن الائنس میں قیادت کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)تحریک انصاف کے اپوزیشن الائنس میں قیادت کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، اسد قیصر کو اپوزیشن الائنس کی قیادت سونپے جانے پر علی امین گروپ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین کو اعتماد میں نہ لینے پر انہوں نے اعتراض اٹھایا، جس کے باعث جے یو آئی نے بھی اپوزیشن اتحاد میں باضابطہ شمولیت سے گریز کیا۔مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسد قیصر کی جانب سے سندھ کی سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے بعد علی امین گنڈا پور نے خود ان جماعتوں سے ملنے کا فیصلہ کیا۔
علی امین گنڈاپور نے پیر پگارا سمیت سندھ کی دیگر جماعتوں سے ملاقاتوں کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم آخری وقت میں پلان میں تبدیلی کی وجہ سے علی امین تاحال کسی بھی ملاقات کا حصہ نہیں بن سکے۔پارٹی ذرائع کے مطابق ان داخلی اختلافات کے باعث اپوزیشن الائنس کی پوزیشن کمزور ہو رہی ہے، اور اس معاملے پر پارٹی قیادت کو سخت فیصلے لینے پڑ سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اپوزیشن الائنس معاملے پر

پڑھیں:

بلوچستان سیاسی و سماجی قیادت کیلئے غیر محفوظ ہو چکا ہے، اسرار زہری

اپنے بیان میں بی این پی عوامی کے رہنماء اسرار زہری نے کہا کہ بلوچستان میں حکومتی رٹ تقریبا ختم ہو چکی ہے۔ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، جبکہ حکمرانوں کی بے حسی اپنی انتہاء کو پہنچ چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر اسرار اللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بگڑ رہی ہے۔ جو قابل تشویش ہے۔ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے جھالاوان میں قبائلی و سیاسی رہنماؤں کے خلاف بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطہ سیاسی و سماجی قیادت کے لئے غیر محفوظ ہو چکا ہے۔ جے یو آئی کے رہنماء وڈیرہ غلام سرور موسیانی پر حملے میں انکی جان کے ضیاع پر شدید افسوس ہوا۔ ان کا قتل ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اسرار زہری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں حکومتی رٹ تقریبا ختم ہو چکی ہے۔ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، جبکہ حکمرانوں کی بے حسی اپنی انتہاء کو پہنچ چکی ہے۔ دہشت گردی، چوری اور ڈکیتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر حکام کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وڈیرہ غلام سرور موسیانی اور مولوی امان اللہ موسیانی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ بصورت دیگر حالات مزید خراب ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بوٹ بیسن میں شہری پر تشدد کرنے کے معاملے پر فریقین میں صلح ہوگئی
  • بلوچستان سیاسی و سماجی قیادت کیلئے غیر محفوظ ہو چکا ہے، اسرار زہری
  • تحریک انصاف کے اپوزیشن الائنس میں قیادت کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے 
  • ملک کو درپیش مسائل کا حل سیاست میں ہے اور تمام جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا، فاروق ستار
  • انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
  • پی پی حکومت اختلافات، وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی آج اہم ملاقات ہوگی
  • یورپ مضبوط قیادت اور استحکام کے لیے فریڈرش میرس کی طرف دیکھ رہا ہے
  • کراچی: پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کا اپنے ہی رہنماؤں پر تشدد
  • سردار ایاز صادق کی قیادت میں قومی اسمبلی نے کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں،ترجمان