تحریک انصاف کے اپوزیشن الائنس میں قیادت کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
تحریک انصاف کے اپوزیشن الائنس میں قیادت کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ اسد قیصر کو اپوزیشن الائنس کی قیادت سونپے جانے پر علی امین گروپ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین کو اعتماد میں نہ لینے پر انہوں نے اعتراض اٹھایا. جس کے باعث جے یو آئی نے بھی اپوزیشن اتحاد میں باضابطہ شمولیت سے گریز کیا۔مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسد قیصر کی جانب سے سندھ کی سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے بعد علی امین گنڈا پور نے خود ان جماعتوں سے ملنے کا فیصلہ کیا۔علی امین گنڈاپور نے پیر پگارا سمیت سندھ کی دیگر جماعتوں سے ملاقاتوں کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم آخری وقت میں پلان میں تبدیلی کی وجہ سے علی امین تاحال کسی بھی ملاقات کا حصہ نہیں بن سکے۔پارٹی ذرائع کے مطابق ان داخلی اختلافات کے باعث اپوزیشن الائنس کی پوزیشن کمزور ہو رہی ہے اور اس معاملے پر پارٹی قیادت کو سخت فیصلے لینے پڑ سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اپوزیشن الائنس علی امین
پڑھیں:
خدارا! ملک کوانتشارکی طرف مت دھکیلیں، سلمان اکرم راجہ
لاہور: سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ خدارا! ملک کوانتشارکی طرف مت دھکیلیں۔
اپنے ایک بیان میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے، عدالتی احکامات کو نظر انداز کیا جارہا ہے، ہم سب سنجیدہ لوگوں کو آواز اٹھانا ہو گئی، یہ معاملہ تحریک انصاف کا نہیں ہے اس ملک کے قانون کی بقا کا ہے، ہم اپنے حق پر کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل کے باہر گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، ہم احتجاج کرتے رہیں گے، ہم خاموش نہیں رہیں گے، تمام قیدیوں کی رہائی دی جائے، ہم آئین کے مطابق احتجاج کریں گے، ملک کو ضرورت ہے استحکام کی، بانی پی ٹی آئی کو تنہائی میں نہیں رکھا جا سکتا۔
سیکرٹری جنرل تحریک انصاف نے کہا کہ یہ ریاستی دہشت گردی ہے، خدارا! ملک کو انتشارکی طرف مت دھکیلیں، بہنوں کا جرم یہ تھا کہ بھائی سےکیوں ملنےآئیں، کیا ملک اسی طرح چلے گا؟ گرفتاری بہت معمولی بات ہے، اپنا مقصد حاصل کریں گے، ہم حقیقی آزادی لیکرچھوڑیں گے۔