لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 مارچ 2025)پنجاب پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خوارجی دہشت گردوں کے مختلف مقامات پر 2 حملے ناکام بنا دئیے، حملہ آور دہشت گرد پسپا ہوکر فرار ہونے پر مجبور،پولیس کے مطابق خوارجی دہشتگرد بھاری اسلحہ کے ساتھ پولیس ٹیموں پر حملہ آور ہوئے ، پولیس ٹیموں نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں خوارجی دہشت گرد پہاڑوں میں فرار ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے مڑھا میں خوارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران پنجاب پولیس ڈی جی خان، سی ٹی ڈی اور رینجرز کا پنجاب و خیبر پختونخوا ہ کے سرحدی علاقے مڑھا میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔اس حوالے سے ترجمان پولیس کاکہناہے کہ خوارجی دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینیڈ اور دیگر بھاری اسلحہ کا استعمال کیا جب کہ پولیس کے جانبازوں نے مشین اور مارٹر گنز سے فائرنگ کرکے فوری جوابی کارروائی کی جس سے خوارجی دہشت گردوں کو پسپائی اور فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔

(جاری ہے)

موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔پولیس کے مطابق خوارجی دہشت گردوں کے ایک اور گروہ نے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر اچانک حملہ کردیا۔ 15 سے 20 خوارجی دہشت گرد چیک پوسٹ لکھانی پر چاروں طرف سے حملہ آور ہوئے، جس پر تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے خوارجی دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا بارڈر پر پولیس ٹیمیں اور تمام چیک پوسٹس پہلے سے ہائی الرٹ ہونے کے باعث حملہ ناکام بنایا گیا ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے جوانوں کو شاباش بھی دی۔پولیس کا یہ بھی کہناہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی کمانڈ آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کی جب کہ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی زیر کمانڈ ایلیٹ فورس اور کیو آر ایف کی بیک اپ ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خوارجی دہشت گردوں دہشت گردوں کے

پڑھیں:

کراچی: پریڈی تھانے پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج

---فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے آرام باغ میں واقع پریڈی تھانے پر دستی بم حملے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں ہی درج کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے تھے، ملزمان نے گزشتہ رات 12 بج کر 16 منٹ پر دستی بم سے حملہ کیا۔

مولانا حامد الحق سے خودکش حملہ آور سیڑھیوں کے قریب ملا، اعضاء شناخت کیلئے نادرا روانہ

نوشہرہ میں گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے کے خودکش حملہ آور کے اعضاء کے نمونے شناخت کے لیے نادرا کو بھیج دے گئے۔

پولیس کے مطابق دستی بم کے چھَرے لگنے سے 3 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز تربت ایئرپورٹ کے گیٹ پر بھی نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا تھا۔

بم حملے کے دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا  تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد شوہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل میں چاقو حملہ :ایک شخص ہلاک، چار زخمی
  • پنجاب پختونخوا سرحد پر خوارجی دہشتگردوں کی 2 کارروائیاں ناکام؛ حملہ آور فرار پر مجبور
  • بیگناہ انسانوں کا خون بہانے والے اسلام کے غدار اور پاکستان کے باغی ہیں، عتیق الرحمان
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 20 دہشتگرد گرفتار
  • پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، بم ناکارہ بنادیا گیا
  • کراچی: پریڈی تھانے پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج
  • پشاور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، بم ناکارہ بنادیا گیا
  • سی ٹی ڈی کی کارروائی،فتنہ الخوارج کے3دہشتگردگرفتار
  • سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی، لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا، دہشتگرد گرفتار