اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کا متعلقہ اداروں کو حکم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اجلاس سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ضبط شدہ سامان کو نیلام کیا جائے، کراچی میں قائم 250 سے زائد بچت بازاروں کو منظم اور مؤثر طریقے سے ریگولیٹ کیا جائے، بچت بازاروں میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو سختی سے مانیٹر کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت رمضان المبارک میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کے کنٹرول اور عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، ضیاء الحسن لنجار، وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی عثمان غنی ہنگورو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری زراعت سہیل قریشی، ڈی جی بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے، جبکہ حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بےنظیر آباد، سکھر اور لاڑکانہ کے کمشنرز وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شامل ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے متحرک رہیں، منافع خوری کے خلاف 2022ء کے قانون کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جائے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ضبط شدہ سامان کو نیلام کیا جائے، کراچی میں قائم 250 سے زائد بچت بازاروں کو منظم اور مؤثر طریقے سے ریگولیٹ کیا جائے، بچت بازاروں میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو سختی سے مانیٹر کیا جائے، مارکیٹوں کے دورے کیے جائیں تاکہ قیمتیں مستحکم رہیں، ریٹ لسٹ کی بروقت چھپائی اور تقسیم یقینی بنائی جائے، بڑے اسٹورز کو بھی قیمتیں مناسب رکھنے کا پابند بنایا جائے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی بندش پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے وزیرِ توانائی کو فوری طور پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (حیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک) سے رابطہ کرنے کا حکم دیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے میئر کراچی کو ہدایت کی کہ شہر میں پانی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران سرکاری و عوامی نرخوں کی مسلسل نگرانی کی جائے گی جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بچت بازاروں کی مؤثر مینجمنٹ بھی یقینی بنائی جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں نوش کی قیمتوں کو بچت بازاروں کیا جائے
پڑھیں:
نوجوانوں کیلئے ٹیکنیکل، ووکیشنل اداروں میں آن لائن پورٹل رجسٹریشن شروع
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت نوجوانوں کیلئے ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں میں آن لائن پورٹل رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سہل اور تیز ترین آن لائن رجسٹریشن کا عمل یکم مارچ (آج) سے ہوگا۔ درخواست وصولی سے لیکر سرٹیفکیٹ کے اجرا تک مکمل آن لائن ہوگا۔ تین سالہ ڈی اے ای کورسز کی رعایتی فیس میں مکمل دورانیہ کیلئے رجسٹریشن ہوگی۔ ادارے کے نام پر بنک اکاؤنٹ کھلوانے کی شرط میں نرمی اور اکاؤنٹ سرٹیفکیٹ کے اجراء سے مشروط کر دیا گیا۔ طلبہ اور والدین کے لئے دفاتر کے چکر لگانے کی پریشانی سے آزادی اور ایک ہی کلک پر تمام معلومات کی فراہمی ہوگی۔ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2019ء کے تحت تمام اداروں کوپنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن کے پابند کردیا گیا۔ خلاف ورزی کی صورت میں 6ماہ قید اور 10لاکھ روپے تک کا جرمانہ ہوگا۔ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر 622غیر قانونی/غیر منظور شدہ اداروں کی فہرست بھی شائع کردی گئی۔ تمام منظور شدہ اداروں کی تفصیل بمعہ کورسز اور تعداد ویب پورٹل میں موجود ہیں۔ طلبہ کی سہولت پی ایس ڈی اے کی ویب سائٹ پر متعلقہ کورسز کے کریکولم آن لائن دستیاب ہوں گے۔ ویب سائٹ پر کسی بھی غیر قانونی ادارے سے متعلق آن لائن شکایت بھی درج کرائی جا سکے گی۔ طلبہ ویب پورٹل www.psda.punjab.gov.pkپر ان لائن رجسٹریشن کر اسکتے ہیں۔ طلبہ کے لئے ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں کی مزید معلومات کے لئے 042-99231184 ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔ طلبہ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ای میل registration@psda.punjab.gov.pkپر بھی اپنے پیغامات بھیج سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر خود روزگار کی طرف گامزن کرنا چاہتے ہیں۔ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ روزگار کے مواقع مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ مریم نواز شریف نے نوشہرہ کی مسجد میں بم دھماکا کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بم دھماکے میں مولانا حامدالحق اور دیگر نمازیوں کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور دھماکے میں زخمی ہونے والے نمازیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اکوڑہ خٹک جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتیں گے، پوری قوم یکسو اور متحد ہے۔ مریم نواز شریف نے راولپنڈی کے علاقہ کوٹلہ موڑ پر ٹرک اور کار میں تصادم سے 2 خواتین سمیت 4 افراد اور چکوال کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔