Daily Mumtaz:
2025-03-03@17:14:42 GMT

مریم نواز کی حکومت کوئی اور چلا رہا ہے: لطیف کھوسہ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

مریم نواز کی حکومت کوئی اور چلا رہا ہے: لطیف کھوسہ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر کیا بات کروں ان کی حکومت کوئی اور چلا رہا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے، دوائیں خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

لطیف کھوسہ کہنا ہے کہ لوگ گاڑیوں سے موٹر سائیکل پر آ چکے ہیں، ان کے خلاف خبر لگے گی تو فیک نیوز کہہ کر پیکا ایکٹ لگا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری ابھی پی ٹی آئی میں نہیں، وہ علیم خان کی پارٹی میں چلے گئے تھے، فواد چوہدری تو جسمانی تشدد پر بھی اتر آتے ہیں، ہمیں کسی صورت بھی تہذیب کے دائرے سے باہر نہیں آنا چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کور کمیٹی کا فیصلہ تھا کہ فواد چوہدری کا معاملہ بانئ پی ٹی آئی خود دیکھیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مریم نواز کا گراں فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز--فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے صوبے بھر میں مہنگائی کے سدباب کے لیے مؤثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

مریم نواز کی زیرِ صدارت تمام کمشنرز  اور ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔

انہوں نے تمام کمشنرز اور  ڈپٹی کمشنرز  کو گراں فروشی کے خلاف مؤثر مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔

مریم نواز کا مستحق افراد کیلئے جلد مفت زمین اسکیم لانے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مستحق اور نادار افراد کیلئے مفت زمین اسکیم جلد لانے کا اعلان کردیا۔

وزیرِ اعلیٰ  پنجاب نے سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کرنے اور چیف سیکریٹری پنجاب کو گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم کی ذاتی نگرانی کا حکم بھی دیا ہے۔

انہوں نے اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد کے امور کی مانیٹرنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نرخ کے بارے میں روزانہ جامع رپورٹ پیش کی جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ اشیائے خوردونوش کے نرخ اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، پوری دنیا میں رمضان کے دوران اشیاء کے نرخ کم کیے جاتے ہیں، ہمیں بھی رضا کارانہ طور پر  نرخ کم کرنے چاہئیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سہولت بازاروں میں مارکیٹ سے کم نرخ پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈیش بورڈ پر روزانہ بار بار اشیاء خوردونوش کے نرخ خود چیک کر رہی ہوں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے معاملے میں بلا امتیاز کارروائی کی جائے، گراں فروشی کے خلاف مہم میں کسی سطح پر  کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا آغاز کر دیا
  • پنجاب کو جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کا رول ماڈل بنائیں گے: مریم نواز
  • پنجاب حکومت کوئی اور چلا رہا ہے: لطیف کھوسہ
  • خیبر پختونخوا کی کارکردگی مریم نواز کی طرح محض تصویری نمائش تک محدود نہیں: بیرسٹرسیف
  • پختونخوا حکومت کی ایک سالہ کارکردگی تمام صوبوں سے بہتر ہے، ترجمان کا دعویٰ
  • اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، چوہدری لطیف اکبر
  • مریم نواز کا گراں فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
  • فواد چودھری ٹاؤٹ، پرویز خٹک جیسے لوگ سیاسی جنازے ہیں: رؤف حسن
  • پی ٹی آئی، اس کے دیہاڑی داروں کو پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی: عظمیٰ بخاری