شاہ زین مری کی گرفتاری کیلئے آئی جی سندھ کو خط
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت شاہ زین مری کی گرفتاری کو یقینی بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن کلفٹن پر شاہ زین مری اور گارڈز کے شہری پر تشدد کے واقعے پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ضلع جنوبی اسد رضا نے شاہ زین مری کی گرفتاری کیلئے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا۔ خط میں ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا ہے کہ شاہ زین مری کی گرفتاری کیلئے بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا جائے، شاہ زین مری نے گارڈز کے ساتھ مل کر 19 فروری کو شہری پر تشدد کیا تھا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ شاہ زین مری کے 5 گارڈز گرفتار کیے ہیں، واقعے کے بعد شاہ زین مری بلوچستان فرار ہو گئے، ان کا آبائی تعلق کوہلو سے ہے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت شاہ زین مری کی گرفتاری کو یقینی بنائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شاہ زین مری کی گرفتاری
پڑھیں:
بلوث ثقافتی ورثے کا تحفظ اور فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچ کلچر ڈے ہمارے ثقافتی پہچان کا مظہر ہے۔
سرفراز بگٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کی ثقافت روایات، مہمان نوازی اور بہادری کی علامت ہے، ثقافتی ورثے کا تحفظ اور فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو اپنی ثقافت اور روایات سے جوڑنا وقت کی ضرورت ہے، بلوچستان کی تہذیب و ثقافت دنیا بھر میں امن و محبت کا پیغام دیتی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے پر تمام قبائل کے اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ خوش آئند ہے، حکومت بلوچستان ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔