Express News:
2025-03-03@17:19:08 GMT

راولپنڈی: عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ مکمل 

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

راولپنڈی بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی 4 رکنی ٹیم ڈاکٹر الطاف حسین کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی، ٹیم میں ڈاکٹر عمر فاروق،محمد علی عارف اور تاشفین امتیاز شامل  تھے۔

ٹیم نے عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ مکمل کیا، اس کے بعد پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی چار رکنی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

ٹیم  تقریبآ ایک گھنٹہ جیل میں رہی، بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا گیا، جیل ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کا شوگر لیول اور بی پی نارمل آیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جیل میں

پڑھیں:

چین کی 41 ویں انٹارکٹک مہم نے تحقیقی معائنہ مکمل کر لیا

چین کی 41 ویں انٹارکٹک مہم نے تحقیقی معائنہ مکمل کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز

قطبی علاقوں سے بہتر آگہی ، تحفظ اور استعمال کے لئے تفصیلی ڈیٹا اسپورٹ فراہم کی جائے گی

بیجنگ: چین کی 41 ویں انٹارکٹک مہم نے انٹارکٹیکا میں بحیرہ امونڈسن اور بحیرہ راس کا تحقیقی معائنہ مکمل کیا ہے۔

41 ویں چینی انٹارکٹک مہم نے تقریباً ایک ماہ تک 68 ڈگری جنوبی طول بلد کے جنوب میں بحیرہ امونڈسن میں سمندری جائزہ لیا ، جس میں انٹارکٹک میرین ہائیڈرولوجی ، کیمسٹری ، بائیولوجی اور جیولوجی شامل تھے۔

41 ویں چینی انٹارکٹک مہم ” شوئے لونگ نمبر “2 بحری ٹیم کے کپتان لوو گوانگ فو نے بتایا کہ جنوب مغربی انٹارکٹک خطہ، جہاں بحیرہ امونڈسن واقع ہے، پورے انٹارکٹک میں گلیشیئرز پگھلاو کے سب سے نمایاں علاقوں میں سے ایک ہے. یہ آٹھواں موقع ہے جب چین نے بحیرہ امونڈسن میں تحقیقی معائنہ کیا ہے۔ موجودہ دورے نے بحیرہ امونڈسن اور بحیرہ راس میں 30 سے زیادہ پوائنٹس پر سمندری ماحولیاتی نظام کا سروے کامیابی سے مکمل کیا ، اور وافر سمندری زندگی کے ساتھ ساتھ آبی ذخائر اور مٹی کے نمونے بھی حاصل کیے۔

بعد میں ان نمونوں کے مزید تجزیے کے ذریعے عالمی موسمیاتی تبدیلی سے انٹارکٹک سمندری ماحولیاتی نظام میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو اجاگر کیا جائے گا ، اور قطبی علاقوں سے بہتر آگہی ، تحفظ اور استعمال کے لئے تفصیلی ڈیٹا اسپورٹ فراہم کی جائے گی ۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اڈیالہ کے باہر بلانے کی تجویز
  • عمران خان کے شفاف ٹرائل تک خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اڈیالہ کے باہر بلانے کی تجویز
  • عدالتی حکم پر عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ 
  • پمز کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ
  • بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل، تمام رپورٹس نارمل آئیں ،ذرائع
  • پمز کے ڈاکٹروں کی 4 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی، عمران خان کا طبی معائنہ مکمل
  • عمران خان کے کانوں کے معائنے کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
  • چین کی 41 ویں انٹارکٹک مہم نے تحقیقی معائنہ مکمل کر لیا
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی  ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب