سوشل میڈیا کو بھی ریگولیٹ ہونا چاہیے: طحہٰ احمد خان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہٰ احمد نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سوشل میڈیا کو بھی ریگولیٹ ہونا چاہیے۔
طحہٰ احمد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چند سیاسی جماعتوں نے طوفانِ بدتمیزی مچا رکھا ہے۔
رہنما ایم کیو ایم طحہٰ احمد خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم سیاست کو ریاست پر ترجیح نہیں دے سکتے، ہم وفاقی حکومت کا حصہ ہیں، صحافیوں اور وفاق میں پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئی، سچ یا جھوٹ؟
ویب ڈیسک : زلزلہ پیما مرکز کے ڈائریکٹر نجیب نے سوشل میڈیا پر مستقبل میں خطرناک زلزلے سے متعلق حقائق بتا دیئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے ڈائریکٹر نجیب نے کہا ہے کہ ابھی تک ترقی یافتہ ممالک امریکہ چائنہ، اور جاپان کے پاس بھی ایسا کوئی سسٹم نہیں، زلزلے کی فور کاسٹنگ بہت ہی پیچیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کی پیشگوئی ممکن نہیں ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔
نوجوان کے قتل میں ملوث سابق ایس پی، بھانجے اور بہنوئی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع