---فائل فوٹو 

جنرل منیجر سوئی گیس پشاور وقاص شنواری نے کہا ہے کہ پشاور میں سحری و افطاری میں صارفین کو گیس فراہم کی جا رہی ہے، گیس پریشر سے متعلق کسی قسم کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران  وقاص شنواری نے کہا کہ سحری کے وقت 100 جبکہ افطار کے وقت 110 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی گئی۔

کے الیکٹرک اور سوئی گیس کمپنی لوڈشیڈنگ سے گریز کریں، کمشنر کراچی

کراچیکمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کے الیکٹرک اور.

..

جی ایم سوئی گیس کے مطابق پشاور کے علاقوں گلبہار، گنج، کاکشال، ہزارخوانی، ورسک روڈ، کینٹ اور دیگر علاقوں کا سروے مکمل کر لیا ہے، تمام علاقوں میں گیس پریشر کا معائنہ کیا گیا، آخری صارف تک گیس کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

وقاص شنواری نے یہ بھی کہا ہے کہ صارفین شکایت کی صورت میں 1199 پر رابطہ کریں، جس پر فوری کارروائی ہو گی۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وقاص شنواری

پڑھیں:

رمضان المبارک کی پہلی سحری میں ہی گیس غائب

گیس کمپنیوں کے اعلانات کے باوجود مختلف شہروں میں رمضان المبارک کی پہلی سحری میں گیس غٓائب رہی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گیس فراہمی کے اداروں نے ماہ رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے اوقات میں گیس فراہمی کے اعلانات کیے تھے۔ تاہم پہلی سحری پر کئی شہروں میں سحر کے وقت گیس غائب رہی اور لوگوں کو سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کراچی اور راولپنڈی کے کئی علاقوں میں گیس نہ ہونے کے باعث خواتین کو گھروں میں سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہوٹلوں پر عوام کا رش لگ گیا۔کراچی کے علاقوں رفاہ عام سوسائٹی ملیر، ناظم آباد، گلبہار اور رنچھوڑ لائن میں گیس غائب رہی۔ راولپنڈی کے علاقوں سکستھ روڈ، سیٹلائٹ ٹاون، راو ٔڈھوک کشمیریاں، ڈھوک پراچہ، سروس روڈ کےعلاقوں میں بھی سحری میں لوگ گیس کا انتظار کرتے رہے۔اس کے علاوہ ڈھوک کالا خان، خرم کالونی، صادق آباد میں بھی چولہوں میں گیس نہ آئی۔ دیگر کئی علاقوں میں بھی گیس بندش کی اطلاعات ملی ہیں۔سحری کے اوقات میں گیس نہ ہونے کے باعث خواتین کو سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ متاثرہ علاقوں میں ہوٹلوں پر سحری کے لیے تیار پراٹھے، انڈے اور چائے کی خریداری کے لیے لوگوں کا رش لگ گیا۔کئی علاقوں میں سحری دستیاب نہ ہونے پر لوگوں نے بغیر سحری پہلا روزہ رکھا۔واضح رہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے ماہ رمضان المبارک میں سحری اور افطار کے اوقات میں بلاتعطل گیس کی فراہمی کا اعلان کیا تھا لیکن اس اعلان پر پہلے روز ہی عملدرآمد نہ ہوسکا۔

متعلقہ مضامین

  • سوئی سدرن گیس کمپنی سحری و افطار میں گیس کی فراہمی یقینی بنائے، منعم ظفر خان
  • گیس کی بندش سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر
  • گولا بجا کر سحری اور افطار کا اعلان، ڈی آئی خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل
  • سحری میں گیس کی بندش سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر
  • رمضان المبارک کے دوران کن اوقات میں گیس ملے گی؟ شیڈول جاری
  • کراچی میں سحری کے وقت گیس کی عدم فراہمی پر ایم کیو ایم کا اظہارِ تشویش
  • کراچی سمیت مختلف شہروں میں سحری میں گیس غائب
  • رمضان المبارک کی پہلی سحری میں ہی گیس غائب
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے قیدی کارکنان کیلیے رمضان پیکج