City 42:
2025-04-18@01:05:42 GMT

یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

ویب ڈیسک : ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو یورپ جانے کاموقع فراہم کرنے کے لیے یورپی یونین نے پاکستان میں اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

یورپی یونین نے پاکستانیوں کو یورپی منڈیوں کے تقاضوں کے مطابق مہارتیں فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ’خواہش مند پاکستانی تارکین وطن کے لیے محفوظ ہجرت کے راستے‘ کے عنوان سے منعقدہ مکالمے کے دوران ایک سینئر عہدیدار نے اس حوالے سے اعلان کیا۔

لاہور میں 255 ٹریفک حادثات ، ایک شخص جاں بحق ، 310 زخمی 

پاکستان میں یورپی یونین کے وفد کے نائب سربراہ فلپ اولیور گراس نے کہا کہ یورپی منڈیوں میں ہنر مند کارکنوں کی کمی ہے، اور اس خلا کو پُر کرنے کے لیے یورپی یونین پاکستانی مزدوروں کی تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے ہنر کی ترقی کا پروگرام متعارف کروا رہی ہے۔ انہوں نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کے ساتھ منظم ہجرت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہنر مند افراد جب بیرون ملک کام کے مواقع حاصل کرتے ہیں تو اس سے نہ صرف ان کی زندگی میں بہتری آتی ہے بلکہ میزبان ممالک کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

رمضان المبار ک میں پانی کی کمی سے بچنے کے طریقے

فلپ اولیور گراس نے یورپی یونین کے ٹیلنٹ پارٹنرشپ پروگرام پر بھی روشنی ڈالی، جس کا مقصد پاکستان کی افرادی قوت کو یورپی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تیار کرنا ہے، اس سلسلے میں یورپی یونین نے پیشہ ورانہ تربیت، مائیگریشن گورننس، اور دوبارہ انضمام کے اقدامات کی حمایت کے لیے 2021 سے 2027 کے دوران 20 ملین یورو مختص کیے ہیں۔

فلپ اولیور گراس نے اس چیلنج کو تسلیم کیا کہ اگرچہ یورپ کو مزدوروں کی کمی کا سامنا ہے، لیکن بہت سے پاکستانی تارکین وطن مطلوبہ مہارتوں پر پورا نہیں اترتے۔ 

مداحوں نے ہمیشہ سپورٹ کیا، اس محبت کا قرض اچھی فلموں کے ذریعے چکانا چاہتا ہوں, جان ابراہم

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: یورپی یونین کے لیے

پڑھیں:

اسرائیل نے غزہ میں تمام حدیں پار کرلیں؛ یورپی یونین

یورپی یونین میں خارجہ امور اور سیکویرٹی پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے غزہ ]پر مسلسل بمباری اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کایا کالاس نے کہا کہ حق دفاع کے نام پر اسرائیل نے غزہ میں تمام حدیں پار کرلیں۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جنگ بندی کے باوجود حالیہ بمباری سے واضح ہوتا ہے کہ اس کے عزائم کتنے جارحانہ ہیں اور وہ عالمی قوانین کا کتنا احترام کرتا ہے۔

یورپی یونین کی خاتون عہدیدار نے مزید کہا کہ غزہ میں معصوم انسانی جانوں کی ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ یہ دردناک مناظر دیکھے نہیں جاتے۔

کایا کالاس نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کا احترام کے بغیر امن کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔ فلسطین کا دو ریاستی حل کے سوا کوئی راستہ ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ پاکستانی معیشت کو 2ٹریلین ڈالر تک لے جانے میں شراکت داری کیلئے تیار
  • یورپی یونین کی طرف سے اسائلم قوائد سخت، سات محفوظ ممالک کی فہرست جاری
  • اسرائیل نے غزہ میں تمام حدیں پار کرلیں؛ یورپی یونین
  • یورپی یونین نے سیاسی پناہ کے قوانین سخت کر دیے
  • وزیر اعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزر اعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • کلائیمیٹ چینج: یورپی شہروں کو سیلاب اور شدید گرمی کا سامنا
  • وزیر اعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • 14 واں بین الپارلیمانی اجلاس، یورپی وفد کی پاکستانی آمد
  • پاکستان کا جمہوری طرزِ حکمرانی پر پختہ یقین ہے: اعظم نذیر تارڑ