شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد ( سب نیوز):اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری علی محمد کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر ایس پی سی ٹی ڈی، ایس ایچ او اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے علی محمد کے والد کی درخواست پر سماعت کے دوران پولیس کی کارروائی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

دوران سماعت عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ علی محمد کے سیکشن 164 کے بیان کی کاپی تاحال فراہم نہیں کی گئی۔ ڈی ایس پی لیگل نے عدالت کو بتایا کہ یہ کاپی انہیں موصول نہیں ہوئی۔ جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ آئی جی صاحب کو بتائیں کہ جیسے ہی یہ کاپی موصول ہو، پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

ڈی ایس پی لیگل نے عدالت سے استدعا کی کہ اس معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنا دی جائے۔ تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’کوئی جے آئی ٹی نہیں، ایک بندہ اگر معاملہ سمجھ سکتا ہے تو تین کی ضرورت نہیں۔‘

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک ایف آئی آر درج ہو جانی چاہیے، اس کے بعد دیکھا جائے گا کہ تفتیش کس سمت میں جاتی ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ اگر ملزمان بے گناہ ہوں گے تو تفتیش میں سب سامنے آ جائے گا۔

انہوں نے استفسار کیا کہ ’کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ ایف آئی آر درج ہوئے بغیر تفتیش کی گئی ہو؟‘ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی کہ اب تک کیا کارروائی کی گئی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل شیر افضل نے عدالت کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس افسران اہم عہدوں پر بیٹھے ہیں اور تفتیش بھی انہیں نے ہی کرنی ہے، تو پھر انصاف کیسے ہوگا؟ اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ’آئندہ سماعت پر آئی جی کو بلائیں گے، پھر دیکھیں گے کہ تفتیش کس نے کرنی ہے۔‘

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے خلاف مقدمہ درج پولیس افسران

پڑھیں:

’’چاند 2 دن کا ہے، علما نے ایک روزہ چھپایا‘‘شہری کے بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ

ڈی آئی خان:

رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ میں بیان دینے پر شہری کے  خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں روزے کا اعلان نہ کرنے  کو بنیاد بنا کر شہری نے علما کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کااستعمال کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزم پر الزام ہے کہ وہ فیس بک پر علما کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہا تھا۔

ملزم کا دعویٰ تھا کہ چاند 2 روز کا ہے مگر علما نے ایک روزہ چھپایا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چاند 2دن کا ہے، علما نے ایک روزہ چھپایا،شہری کے بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ
  • چاند 2 دن کا ؛شہری کے بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ
  • ’’چاند 2 دن کا ہے، علماء نے ایک روزہ چھپایا‘‘شہری کے بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
  • ’’چاند 2 دن کا ہے، علما نے ایک روزہ چھپایا‘‘شہری کے بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ
  • شہری کو غیرقانونی حراست میں رکھنے کا الزام: ایس پی سمیت پولیس افسران، اہلکاروں پر مقدمہ کرنے کا حکم 
  • شہری کی مبینہ غیرقانونی حراست کیس ؛ایس پی سی ٹی ڈی، ایس ایچ اور اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم  
  • فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل، فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت شروع
  • شہری پر تشدد کا کیس: ’اصل ملزم سامنے بھی آئیں تو نہیں پکڑیں گے‘