گولڈن گلوب نے ووٹنگ ممبران کی ہزاروں ڈالر تنخواہوں پر پابندی لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
شو بز کی دنیا کے معروف ایوارڈ گولڈن گلوبز کی انتظامیہ نے اپنے ووٹنگ ممبران کو 75 ہزار ڈالر سالانہ تنخواہ دینا بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گولڈن گلوبز کے ترجمان نے اس فیصلے کو ووٹنگ میں تعصب کے الزامات کو روکنے کی کوشش قرار دیا۔
پہلے گولڈن گلوبز کے ووٹنگ ممبران کو سالانہ تنخواہ دی جاتی تھی جو فلموں اور ٹیلی ویژن شو کے ایوارڈز کے انتخاب میں حصہ لیتے تھے۔
تاہم 2021 میں ایچ ایف پی اے اسکینڈل کے بعد گولڈن گلوبز کو تنقید کا سامنا تھا اور اس کے نشر ہونے کا عمل بھی متاثر ہوا تھا۔
گولڈن گلوب کے صدر ہیلن ہوہنے نے متاثرہ 50 اراکین کو اس تبدیلی کی اطلاع دی۔ اب گولڈن گلوبز کی ووٹنگ باڈی 300 اراکین پر مشتمل ہے، جن میں 85 ممالک کے تفریحی صحافی شامل ہیں۔
گولڈن گلوبز کی نئی پالیسی کے مطابق دیگر معروف ایوارڈ شو جیسے آسکر اور گریمی کی طرح اب ووٹنگ ممبران کو کوئی تنخواہ نہیں دی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ووٹنگ ممبران
پڑھیں:
97 ویں آسکر ایوارڈز کا میلہ فلم’انورا‘ نے لوٹ لیا
ہالی ووڈ کی رومینٹک کامیڈی ڈرامہ فلم ’انورا‘ نے 5 آسکر ایوارڈز اپنے نام کر لیے۔
97 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب اتوار کو امریکی شہر لاس ینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوئی۔
آسکرز کی 23 مختلف کیٹیگریز کے لیے ہونے والے مقابلوں میں 5 کیٹیگریز میں فلم ’انورا‘ 3 کیٹیگریز میں فلم ’دی بروٹلسٹ‘ جبکہ فلم ’وکڈ، امیلیا پیرز‘ اور فلم ’ڈیون پارٹ ٹو‘ نے 2، 2 کیٹیگریز میں ایوارڈز اپنے نام کیے۔
سب سے زیادہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم ’انورا‘ کو بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکارہ، بہترین ایڈیٹنگ اور بہترین اوریجنل اسکرین پلے کی کیٹیگری میں ایوارڈز دیے گئے۔
بہترین ہدایت کاری کا ایوارڈ فلم ’انورا‘ کے ہدایت کار سین بیکر کو ملا۔
بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم ’انورا‘ کی اداکارہ میکی میڈیسن کو ملا۔
بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ’دی بروٹلِسٹ‘ کے اداکار ایڈرین بروڈی کو ملا۔