کئی دنوں سے علیل پوپ فرانسس کی حالت میں بہتری آنے لگی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس گزشتہ کئی دنوں سے پھیپڑوں کی انفکیشن اور نمونیا کی وجہ سے شدید بیمار تھے تاہم اب ان کی حالت میں بہتری آگئی ہے۔
ویٹیکن سٹی سے جاری بیان کے مطابق پوپ فرانسس کی طبیعت اتوار کے روز بحال ہوگئی اور انہیں مکینکل وینٹلیشن سے ہٹایا گیا تاہم انہیں سپلیمنٹری آکسیجن کی فراہمی تاحال جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے: نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کی طبیعت مزید بگڑگئی
بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کا بخار بھی اتر گیا ہے جس کے بعد اتوار کی صبح وہ عبادات میں بھی شریک ہوئے۔
تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پوپ ابھی مستقل طور پر تندرست نہیں ہوئے ہیں اور ان انفیکشن کی وجہ سے ان کی حالت بگڑنے کا امکان اب بھی موجود ہیں۔
کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس علالت کے باعث 14 فروری سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپتال انفیکشن پوپ فرانسس صحت علاج نمونیا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپتال انفیکشن پوپ فرانسس علاج نمونیا پوپ فرانسس
پڑھیں:
نیوزی لینڈ، بھارت، آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقہ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گیا، افغان ٹیم باہر
کراچی(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ، بھارت اور آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقہ بھی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، جبکہ افغان ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں جنوبی افریقہ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گروپ ’بی‘ کے فیصلہ کُن میچ میں افغانستان نے صدیق اللہ اتل اور عظمت اللہ عمرزئی کی نصف سینچریوں کی مدد سے 273 رنز بنائے تھے، ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 13ویں اوور میں ایک وکٹ کھو کر 109 رنز بنا لیے، تاہم لاہور میں تیز بارش کے باعث میچ کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔
میچ بے نتیجہ رہنے کے نتیجے میں آسٹریلیا اور افغانستان دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا تھا، اس طرح کینگروز نے 4 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی تھی۔
تاہم ای ایس پی این کرک انفو ویب سائٹ نے رپورٹ کیا تھا کہ آج شیڈول میچ میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ کو شکست دیتا ہے، تو وہ 5 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست اور سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا، تاہم انگلینڈ کے جیتنے کی صورت میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کے تین، تین پوائنٹس ہوں گے۔
سیمی فائنل میں پہنچنے کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا، افغانستان کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.99 ہے، اور اسے کوالیفائی کرنے کے لیے ضروری ہوگا کہ جنوبی افریقہ کو کم از کم 301 رنز کے تعاقب میں 207 رنز سے ہارنا ہو گا۔
تاہم آج گروپ ’بی‘ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ رواں ایونٹ میں سب سے کم 179 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، اس طرح اگر پروٹیز کو میچ میں شکست بھی ہوگئی تب بھی ان کا رن ریٹ افغانستان سے زیادہ ہوگا، اس طرح جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ پہلا سیمی فائنل منگل 4 مارچ کو دبئی جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، تاہم ٹیموں کا فیصلہ آج کے میچ اور کل بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد ہوگا۔
مزیدپڑھیں:اسکائپ کو مئی 2025 میں بند کیے جانے کا امکان