اسلام آباد:

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔
 

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی  آئی رہنما شیخ وقاص نے کہا کہ قانون اجازت دیتا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کروائی جائے جب کہ انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔

شیخ وقاص نے کہا کہ عمران خان سے کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق 6 لوگوں کو ملنے کی اجازت ہے۔ ہم نے توہین عدالت کی درخواست دی ہے۔ عمران خان سے ملنے کے لیے عدالت سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔ توہین عدالت کے باوجود نہیں ملنے دیا جارہا۔ سیاسی رفقا کو روکا جاتا ہے، ان کی فیملی کو بھی  نہیں ملنے دیا جارہا۔ وزیراعلیٰ پختونخوا کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر جتنے مقدمات بنائے گئے ہیں وہ کیسے وکلا سے مشاورت کریں گے؟۔ عدالتوں کے احکامات ہوا میں اڑائے جار ہے ہیں۔عمران خان کی کتابیں تک روکی جارہی ہیں۔ جیل حکام اخبارات تک عمران خان کو نہیں دے رہے۔ عمران خان کی اہلیہ سے ملاقات بھی دو بار ملتوی کی گئی۔

شیخ وقاص نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان کی بچوں سے ملاقات نہیں کرائی جارہی۔ وکالت نامے پر دستخط کی بھی اجازت بھی نہیں دی جاتی۔ ان حرکتوں سے حکومت کی ذہنیت کے بارے علم ہوتا ہے۔حکومت کی ایسی حرکتیں احتجاج پر مجبور کررہی ہیںَ

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص نے کہا کہ عمران خان کے اعصاب مضبوط ہیں، انہیں توڑا نہیں جا سکتا۔ ان کے طبی معائنے کے لیے ذاتی معالج کی اجازت دی جائے۔

وفاقی حکومت کے رمضان پیکیج پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں احساس پیکیج دیا تھا،  اس وقت 15 ہزار دے رہے تھے۔ خیبر پختونخوا حکومت 10 ہزار روپے فی خاندان دے رہی ہے جب کہ اتنی مہنگائی کے باوجود وفاقی حکومت 5 ہزار روپے فی خاندان رمضان پیکیج دے رہی ہے۔ وفاقی حکومت ذاتی تشہیر پر پیسہ خرچ کرنے کے بجائے عوام پر لگائے۔ اختیارات کو سیاسی رشوت کے طور استعمال نہ کیا جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شیخ وقاص نے کہا کہ کہ عمران خان پی ٹی آئی

پڑھیں:

وفاق کو پانی مسئلے پر عوامی جذبات سے نہیں کھیلنا چاہیے، پیپلزپارٹی

 

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی پی) کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاق کو پانی مسئلے پر عوامی جذبات سے نہیں کھیلنا چاہیے۔
اسلام آباد سے جاری بیان پی پی پی ترجمان نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے عوام کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو فوری دریائے سندھ پر 6 نہروں کی تجویز سے دستبردار ہونا چاہیے، وفاقی حکومت کو پانی کے مسئلے پر عوامی جذبات سے نہیں کھیلنا چاہیے۔
شازیہ مری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر 6 نئی نہروں کی تعمیر کی کبھی اجازت نہیں دے گی، لگتا ہے کہ جان بوجھ کر ملک پانی کے مسئلہ پر انتشار پھیلایا جا رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو واضح طور پر مشورہ دیا ہے کہ وہ اس یکطرفہ فیصلے سے پیچھے ہٹ جائے۔
پی پی پی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن اور حامی اس عوام دشمن تجویز کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیرِ اعظم شہباز شریف پر جرح
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم شہباز شریف پر جرح
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
  • وفاق کو پانی مسئلے پر عوامی جذبات سے نہیں کھیلنا چاہیے، شازیہ مری
  • وفاق کو پانی مسئلے پر عوامی جذبات سے نہیں کھیلنا چاہیے، پیپلزپارٹی
  • عدالت کی اجازت کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی
  • عمران خان سے ملنے والے کچھ لوگ کمپرومائزڈ ہیں، حامد رضا
  • عمران خان سے ملاقات کیلیے علیمہ خان کا اڈیالہ کے قریب دھرنا، پولیس نے دھاوا بول دیا
  • عمران خان سے ملاقات: علیمہ خان، عمر ایوب، زرتاج گل، حامد رضا کو آج پھر ملنے سے روک دیا گیا
  • پنجاب پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائی، اہم علاقہ وار گزار کرنے کا دعویٰ