انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر کو 3 رینجرز اہلکاروں کی موت کیس میں ملزم ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے 26 نومبر کو 3 رینجرز کی موت کے کیس میں ملزم ہاشم عباسی کی ضمانت 50 ہزار روپوں کے مچلکے کے عوض منظور کرتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں ملزم ہاشم عباسی کے خلاف مزید انکوائری کا کیس ہے۔ شریک ملزمان کی ضمانت پر عدالتی ابزرویشن کا کوئی اثر نہیں ہو گا۔ عدالت کی آبزرویشن عمومی نوعیت کی ہے اور یہ صرف اس کیس کی حد تک ہے۔

عدالت کا کہنا  تھا کہ ملزم کے وکیل کا موقف ہے کہ ملزم کو غلط طریقے سے اس کیس میں ملوث کیا گیا ہے۔ وکیل کے مطابق ملزم کا کوئی کرمنل ریکارڈ موجود نہیں یہ من گھڑت کیس ہے۔ پراسیکوٹر نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ملزم گھناؤنے جرم میں ملوث ہے۔ پراسیکوٹر کے مطابق ملزم کے عمل سے تین رینجرز اہلکاروں کی موت ہوئی۔

عدالت کے مطابق پراسیکوٹرکا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف کافی مواد موجود ہے اور ملزم کو شناخت پریڈ میں گواہ نے صحیح شناخت کیا۔ ریکارڈ کے مطابق ملزم ایف آئی آر میں نامزد نہیں۔ بادی النظر میں ملزم کا کیس مزید انکوائری میں آتا ہے۔ ملزم کے حوالے سے کیس باقاعدہ شواہد کے جائزہ کے بعد ہی واضع ہو گا۔

عدالت نے کہا کہ پراسیکوشن عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکامی رہی کہ ملزم ضمانت کی شرائط پر عمل نہیں کرے گا۔ اس کا  امکان نہیں کہ ملزم انصاف کے نظام میں خلل ڈالنے کی کوشش کرے گا۔ اعلی عدالتیں طے کر چکی ہیں کہ ضمانت سزا کے طور پر مسترد نہیں ہو سکتی۔ ہاشم علی عباسی کی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی جاتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی ضمانت کے مطابق کیس میں کہ ملزم ملزم کے کی موت

پڑھیں:

سنگجانی جلسہ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسہ اور توڑپھوڑپر درج مقدمات میں سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں15 اپریل تک توسیع کردی۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اسدقیصر کی وکیل عائشہ خالد عدالت پیش ہوئیں۔سماعت شروع ہوئی تو سابق سپیکر اسدقیصرکی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔

بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی اور دلائل طلب کرتے ہوئے درخواست ضمانت پر مزید سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔ 
 

رمضان پیکج ، وزیراعظم کا 40 لاکھ گھرانوں کو رقم فراہم کرنے کا اعلان 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں 26 نومبر کو رینجرز کی ہلاکت کے کیس میں ملزم ہاشم عباسی کی ضمانت منظور
  • پی ٹی آئی کے 56 گرفتار کارکنان کی درخواست ضمانت منظور
  • انسداد دہشتگردی عدالت: پی ٹی آئی کے 56 ورکرز کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور
  • 26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی ضمانت منظور
  • 26نومبر احتجاج:پی ٹی آئی کے 56کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں منظور
  • 26 نومبر کا احتجاج: تحریک انصاف کے 56 کارکنوں کی ضمانت منظور
  • رینجرز اور سی ٹی ڈی سندھ کی ملیر میں کارروائی، انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
  • شہری پر تشدد کا کیس: ’اصل ملزم سامنے بھی آئیں تو نہیں پکڑیں گے‘
  • سنگجانی جلسہ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع