برطانوی خیراتی ادارے پر حماس کی فنڈنگ کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
برطانوی خیراتی ادارے پر حماس کی فنڈنگ کرنے کا الزام لگ گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی خیراتی ادارے پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس کے فنڈز غزہ میں صحیح جگہ نہیں پہنچے، ادارے کو پولیس تحقیقات کا سامنا ہے۔
دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فنڈز حماس کی مدد کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانوی خیراتی ادارہ خاص طور پر بچوں کو مالی امداد فراہم کرتا ہے۔
امداد 7 اکتوبر 2023ء کے بعد اسرائیلی کارروائی کے دوران غزہ بھیجی گئی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: برطانوی خیراتی
پڑھیں:
عالمی ادارے فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی
کراچی:کریڈٹ ریٹنگ کے عالمی ادارے فچ ریٹنگز نے پاکستان کی ریٹنگ اَپ گریڈ کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ایشور ڈیفالٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، طویل مدتی آئی ڈی آر ریٹنگ بی مائنس سے بہتر کرکے ٹرپل سی پلس کردی گئی ہے۔
فچ ریٹنگ نے پاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ریٹنگ آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے۔