کشمیری وفد اقوامِ متحدہ انسانی حقوق کونسل اجلاس کیلئے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
دورے کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری وفد اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے 58 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے جنیوا روانہ ہو گیا۔ اس 6 رکنی وفد میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی، الطاف حسین وانی، امجد یوسف، پرویز شاہ سمیت دیگر شامل ہیں۔ جنیوا روانہ ہونے والے وفد میں حریت اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ ماہرِ تعلیم، سول سوسائٹی کے ارکان اور انسانی حقوق کے کارکنان شامل ہیں۔کشمیری وفد یو این ایچ آر سی کے خصوصی نمائندوں, سفارت کاروں، بین الاقوامی این جی اوز سے ملے گا۔ دورے کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا ہے، جس میں خصوصی طور پر مقبوضہ کشمیر میں اختلافِ رائے پر پابندیوں، مذہبی حقوق پر حملوں، غیر قانونی نظر بندیوں، کشمیری قیدیوں کی حالتِ زار میں اضافے پر دنیا کی توجہ مرکوز کرانا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
فلسطین کےساتھ کشمیر میں بھی نسل کشی ہو رہی ہے، شیری رحمان
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ فلسطین کے ساتھ کشمیر میں نسل کشی کی جارہی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کشمیر کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا ایک خوفناک سلسلہ جاری ہے۔ دانستہ طور پرعالمی فورم پر یہ بات ایجنڈا سے ہٹائی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر ہمیں مسئلہ کمشیر کو مزید بہتر انداز میں اٹھانا ہوگا۔
مزید پڑھیں: قانون سازی کے باوجود مضر فضلہ پاکستان میں لایا جارہا ہے، شیری رحمان
شیری رحمان نے کہا کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ اس وقت مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل ہے۔ جو کچھ فلسطین اور کشمیر میں ہورہا ہے وہ دنیا کے امن کیلئے خطرناک ہے۔ اس وقت بھارت میں وقف بورڈ املاک کے قانون سے ہندوتوا نظریہ واضح ہوگیا ہے۔ بھارت میں مسلمانوں پر ہرطرف سے یلغار ہے۔ ہم ہرصورت میں اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں۔