وزیر اعلی ٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے لئے طلبہ کی رجسٹریشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2025ء) پنجاب بھر میں طلبہ کے لئے وزیر اعلی لیپ ٹاپ سکیم کا اعلان کر دیا گیا ۔ ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ سکیم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلی پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 1,10,000 طلبہ میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔ سکیم کیلئے پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں کے بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبا اپلائی کر سکیں گے۔
(جاری ہے)
وزیر تعلیم نے کہا کہ طلبہ کو جنریشن 13 کے جدید ترین کور آئی سیون لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن درخواست کیلئے آفیشل لنک مشتہر کر دیا گیا جو کہ تمام معلومات کے ساتھ پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ طلبا آفیشل لنک پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ بی ایس طلبا کیلئے 65 فیصد اور میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے 80 فیصد میرٹ مقرر کیا گیا ہے۔ یہ میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر بنایا جائے گا۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ لیپ ٹاپ سکیم کا پورٹل اوپن ہونے کے بعد چند گھنٹوں میں ہی 34 ہزار سےزیادہ طلبہ رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لیپ ٹاپ سکیم وزیر تعلیم کہا کہ
پڑھیں:
مریم نواز کا گراں فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز--فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں مہنگائی کے سدباب کے لیے مؤثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
مریم نواز کی زیرِ صدارت تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔
انہوں نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو گراں فروشی کے خلاف مؤثر مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مستحق اور نادار افراد کیلئے مفت زمین اسکیم جلد لانے کا اعلان کردیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کرنے اور چیف سیکریٹری پنجاب کو گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم کی ذاتی نگرانی کا حکم بھی دیا ہے۔
انہوں نے اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد کے امور کی مانیٹرنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نرخ کے بارے میں روزانہ جامع رپورٹ پیش کی جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ اشیائے خوردونوش کے نرخ اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، پوری دنیا میں رمضان کے دوران اشیاء کے نرخ کم کیے جاتے ہیں، ہمیں بھی رضا کارانہ طور پر نرخ کم کرنے چاہئیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سہولت بازاروں میں مارکیٹ سے کم نرخ پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈیش بورڈ پر روزانہ بار بار اشیاء خوردونوش کے نرخ خود چیک کر رہی ہوں۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے معاملے میں بلا امتیاز کارروائی کی جائے، گراں فروشی کے خلاف مہم میں کسی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔