شمالی بلوچستان میں موسم سرد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
وادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور موسم سرد ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 4، قلات میں5، سبی میں 14، تربت اور گوادر میں17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
کوئٹہ، زیارت، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ ہرنائی، ژوب اور شیرانی میں بھی بارش متوقع ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی ایس ایل 2025: آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدِمقابل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا 8واں میچ آج 18 اپریل کو رات 8 بجے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں ہوگا۔
اب تک کھیلے گئے میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ تینوں میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، جبکہ لاہور قلندرز 2 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز ایک، ایک میچ جیت کر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکے اور پوائنٹس ٹیبل کے نچلے حصے میں ہیں۔
اسلام آباد یوناٹیڈ کے بلے باز اور بولر عمدہ کارکردگی کی بدولت بیٹنگ اور بولنگ میں بھی ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔ بلے باز صاحبزادہ فرحان ایک سینچری اور 61.33 کی اوسط کے ساتھ 184 رنز بنا کر سرفہرست ہیں جبکہ بولر جیسن ہولڈر 9 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ بولر ہیں۔
مزید پڑھیں: اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان
پی ایس ایل 2025 کا مکمل شیڈول پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے، جہاں شائقین میچز کی تاریخیں، مقامات اور ٹیموں کی تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 2025 کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز