اے این ایف کا کریک ڈاؤن،595کلو منشیات برآمد،6ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں6ملزمان کو گرفتار کر لیا،4کروڑ سے زائد مالیت کی 595.47 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی۔کراچی میں جناح روڈ صدر کے قریب ملزم سے91نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی،ضلع چاغی کے غیر آباد علاقے سے 520 کلو گرام چرس برآمد،پنجگور سے 10 اور چمن سے 39 کلو گرام چرس برآمد، ڈی جی خان میں کار میں چھپائی گئی 18 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار کر لیا گیا۔سخی سرور روڈ ڈی آئی خان میں ٹونمی موڑ پر ملزم سے 2 کلو گرام آئس برآمد ،شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ملزم کے قبضے سے 2 کلو گرام چرس برآمد، پشاور میں کار کے خفیہ خانوں سے 2 کلو گرام آئس اور ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ڈی جی خان میں سخی سرور روڈ کے قریب ملزم سے 970 گرام آئس برآمدہوئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کلو گرام
پڑھیں:
لاہور: انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
—فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور زون نے کارروائی کر کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کا ایک انتہائی مطلوب ملزم بھی شامل ہے، گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ میں ملوث پائے گئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم راحیل پرویز ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر ہے، ملزم 2019ء سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا، ملزم نے شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کے لیے 90 لاکھ روپے بٹورے۔
کراچی سے انسانی اسمگلنگ کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی، بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ دیگر ملزمان غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلا رہے تھے، ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے ویزا فراڈ کرتے تھے، ملزمان سے 12 پاکستانی پاسپورٹ، تعلیمی دستاویزات اور موبائل سمز برآمد ہوئی ہیں۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے۔