Express News:
2025-04-17@23:14:21 GMT

وزیراعظم، بلاول بھٹو کی طے شدہ اہم ملاقات مؤخر

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی طے شدہ اہم ملاقات منسوخ ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع  نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد کے بعد نیا شیڈول طے کیا جائے گا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات کل یا پرسوں ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس بھی ہوگا جس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے، بلاول بھٹو وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے جبکہ بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو

پڑھیں:

نیپرا کے ممبر بلوچستان نے استعفیٰ دے دیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے بلوچستان کے ممبر نیاز رانا نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ممبر نیپرا بلوچستان مطہر نیاز رانا نے اپنے عہدے استعفیٰ دیا۔ ذرائع کے مطابق مطہر نیاز رانا نے گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا، جس میں انہوں نے ذاتی وجوہات کو بنیاد بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق مطہر نیاز رانا نے استعفیٰ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو بھجوایا تھا۔

نیپرا ذرائع نے بتایا کہ ممبر بلوچستان کے استعفیٰ سے نیپرا کے کورم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اتھارٹی کا کورم پورا ہے اور پوری طرح فنکشنل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مطہر نیاز رانا کچھ عرصہ سے آفس نہیں آ رہے تھے، اُن کے پاس ممبر ٹیرف کا چارج بھی تھا، تاحال کسی کو چارج نہیں دیا گیا، جب تک استعفی منظور نہیں ہوتا کسی کو چارج نہی دیا جا سکتا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، بلاول کی یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی مذمت
  • ایسوسی ایٹ ڈگری؛ ششماہی امتحانی نظام مؤخر ہونے کا امکان
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار رواں ہفتے ایک روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے
  • نیپرا کے ممبر بلوچستان نے استعفیٰ دے دیا
  • وزیراعظم اور بلاول بھٹوکے درمیان کینال منصوبے پر ملاقات طے
  • پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں مزید بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ
  • بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے
  • بلاول بھٹو 10 روز تک بیرون ملک رہنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
  • آئینی بینچ کیلیے ججز کی نامزدگی؛ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا
  • حکومت نے پی پی تحفظات پر کوئی مناسب جواب نہیں دیا، ذرائع