مشہور فلم ’انورا‘ آسکرز 2025 میں سب سے زیادہ ایوارڈز اپنے نام کرنے والی ہالی ووڈ فلم بن گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس رومانوی فلم نے 97ویں آسکرز ایوارڈز کی تقریب میں 5 کیٹیگریز میں اعزازات حاصل کیے ہیں۔ 

’انورا‘ کو بہترین فلم، فلم کے ہدایتکار کار سین بیکر کو بہترین ہدایت کاری، اس فلم کی مرکزی اداکارہ میکی میڈیسن کو بہترین اداکارہ، بہترین ایڈیٹنگ اور بہترین اوریجنل اسکرین پلے کی کیٹیگری ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Hollywood Reporter (@hollywoodreporter)

دوسری جانب آسکرز کی 23 مختلف کیٹیگریز کے لیے ہونے والے مقابلوں میں فلم ’انورا‘ کے علاوہ 3 کیٹیگریز میں فلم ’دی بروٹلسٹ‘ جبکہ فلم انیمیٹڈ میوزک فلم ’وکڈ، امیلیا پیرز‘ اور فلم ’ڈیون پارٹ ٹو‘ کو 2، 2 کیٹیگریز میں ایوارڈز مل سکے۔

جبکہ بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ’دی بروٹلِسٹ‘ کے اداکار ایڈرین بروڈی نے اپنے نام کیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Hollywood Reporter (@hollywoodreporter)

 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

آسکرز 2025 کی جھلکیاں

امریکہ کے شہر لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں اتوار کو ہالی وڈ کے سب سے بڑے ایوارڈز ‘آسکرز’ کا انعقاد ہوا۔ 97ویں آسکرز کے لیے ایوارڈز کا اعلان ہونے سے قبل سلیبریٹیز نے فوٹوسیشن کے دوران ریڈ کارپٹ کی رونقیں بڑھائیں۔ تقریب کی میزبانی امریکی ٹیلی وژن میزبان اور کامیڈین کونن او برائن نے کی جب کہ اسے امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک ‘اے بی سی’ پر براہِ راست نشر کیا گیا۔ آسکرز کی تصویری جھلکیاں دیکھیے۔

متعلقہ مضامین

  • چین میں ہالی ووڈ فلمیں زوال کا شکار ہو گئیں، چینی میڈیا
  • آسکرز 2025: ‘انورا’ بہترین فلم سمیت 5 ایوارڈز کے ساتھ نمایاں
  • آسکرز 2025 کی جھلکیاں
  • 97 ویں آسکر ایوارڈز کا میلہ فلم’انورا‘ نے لوٹ لیا
  • ہالی ووڈ اداکار نے محنت کشوں کے ساتھ افطار کے لیے فلائٹ مؤخر کر دی
  • ٹورنٹو: جان سینا ایلیمینیشن چیمبر میں ولن بن گئے، مداح حیران
  • رمضان میں عام طور پر کی جانے والی 10 بڑی غلطیاں
  • عمر شہزاد کے مدینے میں منعقدہ نکاح کی ویڈیو وائرل
  • چیمپئنزٹرافی ،پاکستان کوئی میچ نہ جیتنے والا پہلا میزبان بن گیا