وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مصروفیات کے باعث اسلام آباد آنے کا پروگرام موخر کیا جس کے باعث ملاقات منسوخ کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سے 2 روز میں بلاول بھٹو زرداری کے اسلام آباد آنے پر ملاقات کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے آج اسلام آباد میں ملاقات طے تھی، ملاقات کے دوران حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آنا تھے اور بلاول بھٹو کی جانب سے حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھے جانا تھے۔
اس موقع پر پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات بھی زیر بحث آنا تھے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسلام ا باد بلاول بھٹو
پڑھیں:
علی پرویز ملک سے کویتی سفیر ملاقات، پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی بدولت مشکل معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خلیجی عرب ملک کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں کویتی سفیر نے ملاقات کی، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی بدولت مشکل معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے۔
کویتی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے معاشی ترقی حاصل کی ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پاکستان کے لیے خصوصی رعایت پر کویت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کویت کے عوام، امیر کویت اور ولی عہد کے لیے بے پناہ محبت اور احترام رکھتے ہیں۔