26 نومبر کا احتجاج: تحریک انصاف کے 56 کارکنوں کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے دوران درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے 56 ورکرز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے26نومبر احتجاج کے دوران درج مقدمات میں 56 ورکرز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے 5،5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی کے 56 ورکرز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کو احتجاج کرنے پر ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی ضمانت
پڑھیں:
اسرائیل نے غزہ جنگ بندی میں توسیع کی امریکی تجویز منظور کرلی
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق رمضان اور اپریل کے وسط میں یہودی تہوار کے دوران جنگ بندی میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔ جنگ بندی کے پہلے روز زندہ یا مردہ قیدیوں کی نصف تعداد کو اسرائیل کے حوالے کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے غزہ جنگ بندی توسیع کی امریکی تجویز منظور کرلی۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق رمضان اور اپریل کے وسط میں یہودی تہوار کے دوران جنگ بندی میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔ جنگ بندی کے پہلے روز زندہ یا مردہ قیدیوں کی نصف تعداد کو اسرائیل کے حوالے کیا جائے گا۔ اسرائیل کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب پہلے سے طے شدہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ ختم ہونے کو تھا۔ 19 جنوری کو طے پانے والی جنگ بندی کے تحت حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا، جس میں 25 اسرائیلی قیدیوں کے بدلے سیکڑوں فلسطینی قیدی رہا کیے گئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 251 میں سے 58 اسرائیلی قیدی اب بھی غزہ میں قید ہیں، جن میں سے 34 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔