Jang News:
2025-03-03@16:47:58 GMT

شمالی بلوچستان میں موسم سرد

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

شمالی بلوچستان میں موسم سرد

—فائل فوٹو

وادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور موسم سرد ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 4، قلات میں5، سبی میں 14، تربت اور گوادر میں17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ 

شمالی بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی برسات

چمن اور پشین سمیت شمالی بلوچستان میں موسمِ سرما کی پہلی برسات کے بعد موسم خوش گوار اور ٹھنڈا ہو گیا۔

کوئٹہ، زیارت، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ ہرنائی، ژوب اور شیرانی میں بھی بارش متوقع ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

وادیٔ نیلم: آٹھ مقام میں مطلع صاف، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

— فائل فوٹو 

وادیٔ نیلم  کی تحصیل آٹھ مقام میں مطلع صاف ہے لیکن بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔

آٹھ مقام میں سڑکوں پر جمی برف کے باعث ہلمت، تاوبٹ، گریس سمیت متعدد علاقوں کی سڑکیں بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیے خیبر پختون خوا: بارشوں سے تباہی، 2 افراد جاں بحق

آٹھ مقام میں بجلی اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہیں اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی میں سست روی سے شہری پریشان ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں 2 تا 4 مارچ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، گیس لیکج دھماکے سے 2 افراد جانبحق، 5 زخمی، بچے بھی شامل
  • کوئٹہ: گیس لیکیج کے باعث دھماکا، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
  • مغربی سسٹم کا کل پاکستان میں داخل ہونے کا امکان، کن علاقوں میں بارش ہوگی؟
  • وادیٔ نیلم: آٹھ مقام میں مطلع صاف، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار
  • کوئٹہ میں گیس لیکیج کا دھماکا، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی
  • خضدار، جے یو آئی رہنماء غلام سرور زہری پر حملہ، ساتھی سمیت جانبحق
  • بلوچستان کے 20 اضلاع میں موسمِ سرما کی تعطیلات ختم, تعلیمی ادارے کھل گئے۔
  • کوئٹہ: درجۂ حرارت صفر ریکارڈ
  • کوئٹہ میں بم دھماکہ، سیکیورٹی اہلکار سمیت 9 افراد زخمی