City 42:
2025-03-03@16:43:50 GMT

رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقاتِ کار جاری

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

 ویب ڈیسک:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک میں بینکنگ کے اوقاتِ کار جاری کر دیئے۔

 رمضان المبارک میں بینکوں کے پیر تا جمعرات پبلک ڈیلنگ کے اوقات 9 سے 2 بجے تک ہوں گے،اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان المبارک میں جمعے کو بینک 9 سے 12:30 تک پبلک ڈیلنگ کریں گے۔

  دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رمضان میں دفتری اوقات پیر تا جمعرات 9 سے 3 بجے تک ہوں گے۔

لاہور میں 255 ٹریفک حادثات ، ایک شخص جاں بحق ، 310 زخمی 

 اعلامیے کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رمضان کے کاروباری اوقات 9:17 سے 1:30 تک ہوں گے،رمضان المبارک میں اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کو دفتری اوقات 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔

 اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں جمعے کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری اوقات 9:17 سے 12:30 تک ہوں گے۔
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: رواں کاروباری ہفتے بلند ترین سطح 115889 رہی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا، جہاں 100 انڈیکس 450 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 251 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 4 ہزار 32 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 889 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 11 ہزار 857 رہی۔

شیئر مارکیٹ میں اس ایک ہفتے میں 2.46 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جبکہ ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 120 ارب روپے سے زائد رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 75 ارب روپے بڑھ کر 13 ہزار 980 ارب روپے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان المبارک میں سٹاک مارکیٹ کے دفتری اور کاروباری اوقاتِ کار جاری
  • رمضان المبارک میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اوقاتِ کار
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 42 پوائنٹس کی کمی
  • زکوٰۃ کی کٹوتی کیلئے کل بینک بند رہیں گے، رمضان کے اوقات کار بھی جاری
  • حکومت کا 2 رمضان المبارک کو بینکوں میں تعطیل کا اعلان
  • اسٹیٹ بینک نے رمضان کے دوران بینکوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کردیا
  • رمضان المبارک میں اوقات کار تبدیل، اسٹیٹ بینک نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: رواں کاروباری ہفتے بلند ترین سطح 115889 رہی