حکومت نے بجلی سستی کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں بجلی 2 روپے سستی کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونےکاامکان پیدا ہوگیا ہے، بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے بجلی تقریباً 2 روپےفی یونٹ سستی کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کر لیا ہے۔
بجلی صارفین کو 52 ارب12کروڑ روپےکے ریلیف کے لیےدرخواست نیپرامیں دائرکر دی گئی ہے۔
درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے، نیپرا کی جانب سےڈسکوز کی درخواست پر سماعت12فروری کو ہو گی۔
میری طویل عمر کا راز چاکلیٹ اور پارٹیاں ہیں ، 106 سالہ برطانوی خاتون کا حیران کن انکشاف
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
رمضان المبارک میں بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ ناقابلِ قبول ہے، ناصر حسین شاہ
اپنے بیان میں وزیر توانائی سندھ نے خبردار کیا کہ اگر رمضان میں سحر و افطار کے دوران بجلی یا گیس کی بندش جاری رہی تو عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، وفاقی حکومت بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائے اور عوام کو سہولت فراہم کرے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کو فوری انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی اور یہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ وزیر توانائی نے اپنے بیان میں کہا کہ مارچ میں سردی ختم ہو چکی ہے، اس کے باوجود گیس کی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے، وزیراعظم فوری نوٹس لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اپنے تمام محکموں کو پابند کرے کہ رمضان المبارک میں عوام کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سید ناصر حسین شاہ نے خبردار کیا کہ اگر رمضان میں سحر و افطار کے دوران بجلی یا گیس کی بندش جاری رہی تو عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائے اور عوام کو سہولت فراہم کرے۔