پی پی حکومت اختلافات، وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی آج اہم ملاقات ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اعلیٰ سطحی حکومتی اتحادی اجلاس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے
بلاول بھٹو پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے، انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے
وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی اہم ملاقات طے ہوگئی جو آج اسلام آباد میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس بھی ہوگا جس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے ۔ وزیراعظم سے ملاقات کے لیے آج بلاول بھٹو بھی آسلام آباد پہنچیں گے ۔ بلاول بھٹو وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس میں شریک ہوں گے ۔اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے جبکہ بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے ۔پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات بھی زیر بحث آئیں گے ۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
بلاول بھٹو دبئی سے کراچی پہنچ گئے،آج جلسے سے خطاب کرینگے
کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کراچی میں صدرِ مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری 18اپریل کو ہونے والے جلسے سے بھی خطاب کریں گے، جو پیپلزپارٹی کے موجودہ سیاسی لائحہ عمل اور آئندہ حکمتِ عملی کے حوالے سے اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت اس جلسے کے ذریعے عوامی رابطہ مہم کو مزید متحرک کرنے اور آئندہ سیاسی اقدامات کا خاکہ پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔