Juraat:
2025-03-03@16:47:50 GMT

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم میں 5سے 6تبدیلیوں کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم میں 5سے 6تبدیلیوں کا امکان

بابر اعظم سمیت 16 میں سے5سے 6سینئر کھلاڑیوں کو آرام کرایا جائے گا
چیئرمین پی سی بی کی نکرکٹ اکیڈمی میں ڈومیسٹک کے پرفارمرز سے ملاقات

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم میں 5 سے 6 تبدیلیوں کا امکان ہے ، بابر اعظم سمیت 5 سے 6 سینئر کھلاڑیوں کو آرام کرایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈومیسٹک کے پرفارمرز سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کے مسائل سنے ۔ملاقات میں حیدر علی، معاذ صداقت، محمد سلیمان، خواجہ نافع، سعد مسعود، آفاق آفریدی، مبصر خان، فیصل اکرم، قاسم اکرم، عرفات منہاس، مبصر خان، مرزا طاہر بیگ، احمد دانیال، علی رضا، محمد ابتسام سمیت دیگر کھلاڑی موجود تھے ۔ذرائع کے مطابق عاقب جاوید کو بھی میٹنگ کیلئے بلایا گیا تھا لیکن وہ کچھ مصروفیات کے باعث لاہور نہ آسکے ، دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ان 16کھلاڑیوں میں سے 5سے 6 نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔دورہ نیوزی کیلئے سکواڈ کا انتخاب موجودہ سلیکشن کمیٹی کرے گی، سکواڈ کا اعلان تین سے چار روز میں کئے جانے کا امکان ہے ۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: دورہ نیوزی

پڑھیں:

ٹیم میں 5 سے 6 تبدیلیاں؛ شاہد آفریدی نے وسیم اکرم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے ٹیم میں تبدیلیوں کے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سمیت کئی سابق کرکٹرز نے پاکستانی ٹیم کے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تھا کہ 5 سے 6 سینئیر پلئیرز کو نکال دینا چاہیے، انکی موجودگی کے باوجود قومی ٹیم کئی بڑے ایونٹس جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

وسیم اکرم نے ٹین اسپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان اور دیگر کرکٹرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلکٹرز کو چاہیے کہ وہ ٹیم میں بہتری کیلئے دلیرانہ فیصلے کریں، گرین شرٹس کو 2026 ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی شروع کردینی چاہیے۔

مزید پڑھیں: ٹیم سے باہر ہونے کا ڈر؛ کھلاڑیوں نے بڑا فیصلہ کرلیا، مشاورت تیز

انکا کہنا تھا کہ سالوں سے ان کھلاڑیوں کی موجودگی کے باوجود ہار رہے ہیں، اب وقت آگیا کہ ہم ٹیم میں 5 سے 6 بڑی تبدیلیاں کریں، چاہے 6 ماہ تک شکستیں دیکھنا پڑیں لیکن نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں اور انہیں موقع دیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم، شاہین سمیت کئی کھلاڑیوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا

تاہم قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کے بیان پر ریماکس دیتے ہوئے سوال کیا کہ مجھے وسیم بھائی بتائیں  6-7 (5-6) کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے بعد ایسے کرکٹرز ہیں جو انکی جگہ لے سکیں؟۔

مزید پڑھیں: 'تینوں فاسٹ بولرز کو "خدا حافظ" کہنے کا وقت آگیا ہے'

انہوں نے کہا کہ بڑے ناموں کو نکالنا بھی تنقید کا باعث بن سکتا ہے اور ایسا کرنے باوجود نتائج نہیں آئے تو پھر کیا ہوگا؟۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ شکستوں کا ملبہ ہیڈکوچ، سلیکٹرز پر گرنے کا امکان

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ نئے کھلاڑی آئیں گے تو وہ ہار پر یہی کہیں گے کہ ہم ورلڈکپ کی تیاری کررہے ہیں اور پھر دوبارہ سرجری شروع ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں چیمپئینز ٹرافی میں بدترین شکستوں کے باعث پاکستان ایونٹ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوگیا تھا جبکہ شائقین اور سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ٹیم میں بابراعظم، ںسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کی غرض سے دورہ نیوزی لینڈ سے باہر کیا جاسکتا ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • دورہ نیوزی لینڈ: قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں، بیٹنگ کوچ اور ٹی20 کپتان بھی تبدیل
  • محسن نقوی کی ڈومیسٹک کرکٹرز سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 250 رنز کا ہدف دیدیا
  • چیئرمین پی سی بی کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں سے ملاقات
  • چیئرمین پی سی بی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات
  • دورہ نیوزی لینڈ میں نئی ٹیم نیا کپتان، رضوان، بابر، حارث، شاہین آفریدی اسکواڈ سے باہر
  • نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ
  • دورہ نیوزی لینڈ : بڑے سٹارکھلاڑیوں کی چھٹی، نوجوانوں کو موقع دینے کا فیصلہ
  • ٹیم میں 5 سے 6 تبدیلیاں؛ شاہد آفریدی نے وسیم اکرم کو آڑے ہاتھوں لے لیا