سہولت بازاروں میں مارکیٹ سے کمنرخ پر معیاری اشیاکی فراہمی یقینی بنائی جائے : مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں مہنگائی کے سدباب کے لئے موثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ مریم نواز شریف نے کمشنرز اورڈپٹی کمشنرزکو گراں فروشی کے خلاف فوری موثر مہم چلانے کی ہدایت کی ہے، اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ سٹال اور دکانوں پر سرکاری نرخ نامے آویزاں کرنے کی پابندی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ضروری اشیائے خورد و نوش کی طلب و رسد کی کڑی مانیٹرنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے فوری کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا ہے۔ اشیائے خورد و نوش کے نرخ اور معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کا حکم بھی دیا ہے۔ فوڈ اتھارٹی کو کھانے پینے کی اشیاء کا معیار یقینی بنانے کے لیے کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا ہے۔ مریم نواز شریف نے کہاکہ رمضان المبارک میں پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی اور نرخ کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ پھلوں اورسبزیوں کے نرخ بڑھانے والو ں کے خلاف موثر قانونی کارروائی کی جائے۔ پوری دنیا میں رمضان المبارک کے دوران اشیاء کے نرخ کم کئے جاتے ہیں، ہمیں بھی رضا کارانہ طور پر نرخ کم کرنے چاہئیں۔ ڈیش بورڈ پر روزانہ اشیاء خورد و نوش کے نرخ خود چیک کر رہی ہوں۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان المبارک کی آمد پر پنجاب سمیت تمام امت مسلمہ کومبارکباد دی ہے۔ رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے کی سعادت نصیب ہونے پر اللہ کریم کے شکر گزار ہیں۔ مریم نواز نے کہاکہ رمضان صبر، تقویٰ، ایثار کا درس دیتا ہے۔ دْعائیں قبول ہوتی ہیں۔ دعا ہے کہ رمضان المبارک پاکستان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔ نگہبان رمضان پیکیج 2025ء کے تحت 31 ارب روپے کی مالی امداد مستحق خاندانوں تک براہ راست گھروں میں پہنچائی جا رہی ہے۔ رمضان المبارک میں ہر محروم معیشت گھرانے کو10 ہزار روپے دئیے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے رمضان المبارک کا حکم دیا ہے کے نرخ
پڑھیں:
رمضان المبارک میں مہنگائی، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑے احکامات جاری کردیے
راو دلشاد:مریم نواز نے کہا پوری دنیا میں رمضان المبارک کے دوران اشیاء کے نرخ کم کئے جاتے ہیں، ہمیں بھی رضا کارانہ طورپر نرخ کرنے چاہیے، رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی کے خلاف مہم میں کسی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا صوبہ بھر میں مہنگائی کے سدباب کے لئے موثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو گراں فروشی کے خلاف موثر مہم چلانے کی ہدایت کی، وزیراعلی مریم نوازشریف نے حکم دیا کہ سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کی کروائی جائے۔
لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش
وزیراعلی پنجاب نے ضروری اشیائے خورد ونوش کی طلب ورسد کے امور کی کڑی مانیٹرنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے کارروائی کی ہدایت کی، چیف سیکرٹری پنجاب کو گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم کی ذاتی نگرانی کا حکم دیا۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے نرخ کے بارے میں ڈیلی جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا اور کہا کہ اشیائے خوردو نوش کے نرح او رمعیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنروں اور اسسٹنٹ کمشنروں کو روٹی اور آٹے کے نرخ پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی،فوڈ اتھارٹی کو کھانے پینے کی اشیاء کا معیار یقینی بنانے کے لیے کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا۔
رمضان المبارک کی آمد، چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا
مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ رمضا ن المبارک میں پھلوں او رسبزیوں کی فراہمی اور نرح کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی ،پھلوں او رسبزیوں کے نرخ بڑھانے والو ں کے خلاف موثر قانونی کارروائی کی جائے،رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، تاجر برادری غریب عوام کا احساس کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پوری دنیا میں رمضان المبارک کے دوران اشیاء کے نرخ کم کئے جاتے ہیں، ہمیں بھی رضا کارانہ طورپر نرخ کرنے چاہیے،صوبہ بھر میں سہولت بازاروں میں مارکیٹ سے کم نرخ پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ڈیش بورڈ پر روزانہ بار بار اشیاء خورد ونوش کے نرخ خود چیک کررہی ہوں،رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے معاملے میں بلا امتیاز کارروائی کی جائے،رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی کے خلاف مہم میں کسی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
مصطفیٰ عامر قتل کیس، محکمہ انویسٹی گیشن کا پولیس تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار