Nawaiwaqt:
2025-04-19@03:23:07 GMT

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کردی 

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کردی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نوائے وقت رپور ٹ )فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کردی ہے۔ذرائع کے مطابق  فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ فیفا نے پی ایف ایف کانگریس کی جانب سے آئینی ترامیم منظور ہونے کے بعد پاکستان کی معطلی ختم کی ہے۔پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے رکن شاہد کھوکھر نے معطلی ختم ہونے کی تصدیق کی ہے۔شاہدکھوکھر کا کہنا ہیکہ پی ایف ایف کانگریس کے اجلاس میں آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد معطلی ختم ہوئی، پاکستان فٹبال فیڈریشن کی مسلسل سپورٹ پر فیفا اور اے ایف سی کے شکرگزار ہیں۔ گزشتہ ماہ فیفا نے پی ایف ایف کانگریس کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے لیے آئینی ترامیم منظور نہ ہونے پر پی ایف ایف کی رکنیت کو معطل کردیا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان فٹبال فیڈریشن پی ایف ایف معطلی ختم فیفا نے

پڑھیں:

جوڈیشل کمیشن : آئینی بینچ کیلئے دو نئے ججز کے ناموں کی منظوری دی گئی

اسلام آباد:  جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچ کےلئے دو نئے ججوں کے ناموں کی منظوری دے دی ۔
جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوا، جس میں آئینی بینچ کے لیے دو نئے ججز کی نامزدگی پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عقیل عباسی کے ناموں پر کثرت رائے سے اتفاق کیا گیا، جس کے بعد دونوں ججز کو آئینی بینچ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔
نئے ججز کی شمولیت کے بعد آئینی بینچ میں ججز کی مجموعی تعداد 15 ہو گئی ہےو اجلاس میں اعلیٰ عدالتی امور اور بینچ کی فعالیت کو مزید مؤثر بنانے پر بھی گفتگو کی گئی۔
واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن آئینی اور قانونی نوعیت کے اہم مقدمات کے لیے ججز کی تعیناتی کا مجاز فورم ہے، اور اس اجلاس کو آئینی بینچ کی تشکیل نو کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فٹبال ٹرافی توڑ دی، دلچسپ ویڈیو وائرل
  • جوڈیشل کمیشن : آئینی بینچ کیلئے دو نئے ججز کے ناموں کی منظوری دی گئی
  • جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عقیل عباسی،جسٹس علی باقر نجفی کی آئینی بینچ میں شمولیت کی منظوری دے دی
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی جلد سماعت کی متفرق درخواستیں منظور
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر اہم پیش رفت
  • عمران خان اوربشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا منظور
  • کویت نے پاکستان کیلئے تیل کریڈٹ سہولت میں 2 سال کیلئے توسیع کردی
  • اگر آپ بچیں گے تو
  •  افغان شہریوں کی وطن واپسی، پاکستان میں افغان قونصل جنرل کا موقف بھی آگیا، تیاری کی ہدایت کردی
  • دورہ پاکستان ، کیا واقعی امریکی ارکان کانگریس کے وفد نے عمران خان سے متعلق کوئی بات کی ہے؟ حقیقت سامنے آگئی