ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے فلسطینی عوام پر جاری مظالم کے حوالے سے ایک تصویری نمائش کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین پر غاصبوں نے قبضہ جما رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں جاری نسل کشی کی کارروائیوں، جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے فلسطینی عوام پر جاری مظالم کے حوالے سے ایک تصویری نمائش کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین پر غاصبوں نے قبضہ جما رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں مقامات پر نسلی تطہیر، جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں انسانیت کے ضمیر پر داغ ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں جب ہم فلسطین میں معصوم شہریوں کا قتل عام دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی وقار کو پامال کیا جا رہا ہے۔ مشعال ملک نے، جو نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید معروف کشمیری آزادی پسند رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ ہیں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت دنیا کے سب سے بڑے جارح ملک ہیں جنہوں نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے اور مقبوضہ علاقوں میں آبادکاری کے استعماری ہتھکنڈوں پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ عالمی برادری نے فلسطینی اور کشمیری عام کی حالت زار پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بین الاقوامی برادری نے مسلسل آنکھیں بند کیے رکھیں تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور دنیا میں ایک اور عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ مشعال حسین ملک نے دنیا کے امن پسند حلقوں اور باضمیر لوگوں پر زور دیا کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی آواز بنیں اور انہیں ان کا حق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کریں۔ تصویری نمائش میں فلسطینی سفیر بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے فلسطینی اور فلسطین مشعال ملک انہوں نے نے کہا ملک نے کہا کہ

پڑھیں:

بہت سے لوگوں نے شرطیں لگا رکھی تھیں معیشت نہیں سنبھلے گی، عطاء تارڑ


وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک کی سمت کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں، بہت سے لوگوں نے شرطیں لگا رکھی تھیں کہ معیشت نہیں سنبھلے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ کل 4 مارچ کو مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے، ہم نے ریاست کےلیے اپنی سیاست قربان کی، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی کے فیصلے کیے گئے، کچھ چیزیں سیاست سے بالاتر ہوتی ہیں۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، جب اقتدار سنبھالا ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، گزشتہ سال مہنگائی کی شرح 23 فیصد تھی، مہنگائی کی شرح کم ہوکر 1.5 فیصد پر آگئی ہے، شرح سود میں کمی ہوئی، اسٹاک ایکسچینج میں بہتری آ رہی ہے، پاکستان کی عزت بحال ہوئی ہے، اس کے بارے میں اچھے تاثرات ہیں، پاکستان میں کوئی کھیلنے کو تیار نہیں تھا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہے ہیں، وزیراعظم کے دورہ ازبکستان کے موقع پر پاکستان کا پرچم ہر شاہراہ پر دیکھا گیا، عالمی سطح پر پاکستان کے لیے اچھے جذبات اور تاثرات کا اظہار کیا جا رہا ہے، خارجہ محاذ پر پی ٹی آئی دور حکومت میں پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بہت سے لوگوں نے شرطیں لگا رکھی تھیں معیشت نہیں سنبھلے گی، عطاء تارڑ
  • عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نوآبادیاتی منصوبے کو روکنے کے لئے مداخلت کرے، حریت کانفرنس
  • امریکا نے افغانوں کی آبادکاری کا عمل معطل کر دیا
  • اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، چوہدری لطیف اکبر
  • عالمی برادری اور امریکا انصاف کیلئے مدد کرے، عمران خان کا ٹائم میگزین میں آرٹیکل
  • ایک گھنٹے کا اختیار دیں شہر میں حادثہ یا اسٹریٹ کرائم نہیں ہو گا، گورنر سندھ
  • صیہونی حکومت کا مجرمانہ چہرہ بے نقاب
  • سیمینار کے مقررین کی عالمی برادری سے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے موثر کردار ادا کرنے کی اپیل
  • بلتستان کے سکولوں میں علی کاظم اور سید جان علی کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی