دشمن سوشل میڈیا پر فوج کیخلاف پراپیگنڈا کررہا ہے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ دشمن سوشل میڈیا پر افواج کیخلاف پراپیگنڈا کررہا ہے، پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔
کراچی نمائش چورنگی پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فلاحی ادارے کے دسترخوان پر شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
گورنر سندھ نے ضرورتمندوں کو کاروبار کرنے کے لئے سبزی کے ٹھیلے تقسیم کئے اور بتایا کہ پورا رمضان1ہزار ضرورتمند افراد میں ٹھیلے تقسیم کرینگے اور ضرورت مند خاندانوں میں بچیوں کی شادیوں کے لئے سیٹ بھی تقسیم کئے جائینگے۔
کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جب سے میں گورنر بنا ہوں ایک دن سکون سے نہیں سویا، رات پانچ پانچ بجے تک آئی ٹی مراکز کھولنے کی باتیں کررہے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن مراحل سے گزر رہا ہے، دشمن کروڑوں ڈالر خرچ کرکے سوشل میڈیا پر افواج کے خلاف ایسی باتیں پھیلاتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ آخری وار ہے دشمنوں کا جن کا مقصد فوج کو کمزور کرنا ہے، آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ پر دیکھیں کتنے فوجیوں نے ہمارے لئے جانیں دیں، ہم پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔
گورنر سندھ نے بتایا کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورس کرنے والے بچے کوئی گیارہ سو ڈالر کما رہا ہے کوئی پندرہ سو ڈالر کمارہا ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا نہیں ہے پاکستان کا جھنڈا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ
پڑھیں:
گورنر سندھ کا ڈمپرز حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا اعلان
پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ مجھے جان سے مارنے کی ای میل موصول ہوئی، مجھے عمران فاروق طرز پر قتل کرنے دھکیاں ملیں، قتل کی دھکیوں کے باوجود لندن کا دورہ مکمل کیا، صوبائی وزیر داخلہ کو پرائیویٹ گارڈ سے متعلق خط لکھوں گا، پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ رکھنے کی پالیسی وضع ہونی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپرز حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں ڈمپرز حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کوایک ایک پلاٹ دوںگا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ روزانہ پلاٹ کی قرعہ اندازی ہوگی، بلڈرز اسی دن اہل خانہ کو فائل حوالے کرے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ گورنرہاوس میں ماہ صیام کے پروگرامات کو اتحاد رمضان کا نام دیا گیا ہے، اتحاد رمضان آپس میں یگانگت، یکجہتی کا پیغام ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ نئی نسل منشیات کی لت میں مبتلا ہے، والدین اپنے بچوں پرکڑی نظر رکھیں، 32 سے زائد منشیات کی اشکال میں اشیا موجود ہیں، اسکولوں کے استاتذہ کا میڈیکل ٹیسٹ ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں مشنیات کے خلاف سیل بنانے جا رہا ہوں، اب کوئی کسی کو بلیک میل نہیں کرے گا، عوام کوآگاہی دے سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے جان سے مارنے کی ای میل موصول ہوئی، مجھے عمران فاروق طرز پر قتل کرنے دھکیاں ملیں، قتل کی دھکیوں کے باوجود لندن کا دورہ مکمل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر داخلہ کو پرائیویٹ گارڈ سے متعلق خط لکھوں گا، پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ رکھنے کی پالیسی وضع ہونی چاہیئے، اس شہر کے ساتھ مذاق بند کردیں، گھروں کے باہر پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز کی فوج درموج کھڑی رہتی ہے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مصطفی عامر کیس کو ٹھیک ٹھیک حل کیا جائے، مصطفی عامر کیس میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہچنا چاہیئے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ معروف بزنس مین علی شیخانی گورنر ہاؤس کی افطاری میں زر تعاون دے رہے ہیں، علی شیخانی اکثر گورنر ہاؤس کی سرگرمیوں میں اپنا حصہ ملاتے ہیں۔