رمضان کی آمد پر وسیم بادامی نے عامر لیاقت کی قبر پر حاضری دیتے ہوئے یادیں تازہ کرا دیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
پاکستان کے معروف اینکر وسیم بادامی نے رمضان المبارک کے آغاز پر مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبر پر حاضری دی اور ان کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
وسیم بادامی نے اس موقع پر ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی رمضان نشریات میں خدمات کو سراہا اور ناظرین سے درخواست کی کہ وہ اس مقدس مہینے میں مرحوم اینکر کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
A post common by Wasim Badami (@waseembadami_official)
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پاکستانی ٹیلی ویژن پر رمضان ٹرانسمیشن کی بنیاد رکھی اور سحر و افطار کے پروگرامز کی میزبانی کے ذریعے نیکی اور مدد کرنے کی ترغیب دی۔
ان کی ترتیب دی گئی نشریات میں علما کرام سے دینی و دنیاوی معاملات پر رہنمائی، کوکنگ، کوئز شوز اور انٹرٹینمنٹ کا عنصر شامل ہوتا تھا جس نے انہیں ناظرین میں بے پناہ مقبولیت بخشی۔
وسیم بادامی نے ویڈیو میں معروف کامیڈین عمر شریف کی قبر بھی دکھائی اور کہا: "زمین کھا گئی آسمان کیسے کیسے”۔ انہوں نے دونوں مرحومین اور سب کے لیے گناہوں کی بخشش کی دعا بھی کی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: عامر لیاقت
پڑھیں:
پاکستانی دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی تازہ صورتحال
تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 35 ہزار 900کیوسک اور اخرج 20 ہزارکیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد28 ہزار900 کیوسک اور اخراج 28 ہزار900 کیوسک، خیرآباد پل آمد57 ہزار کیوسک اور اخراج 57 ہزار کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد38 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 17ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 15 ہزار 500کیوسک اور اخراج9 ہزارکیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 52 ہزار 700 کیوسک اور اخراج50 ہزار700 کیوسک، چشمہ آمد49 ہزار 600کیوسک اوراخراج 39 ہزار کیوسک، تونسہ آمد 38 ہزار کیوسک اور اخراج 34 ہزار کیوسک،گدو آمد 27ہزار800 کیوسک اور اخراج 27 ہزار800 کیوسک، سکھر آمد24 ہزار900 کیوسک اور اخراج 6 ہزار600 کیوسک، کوٹری آمد 4 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 200 کیوسک، تریموں آمد 9 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک ہزارکیوسک، پنجند آمدایک ہزار600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔آبی ذخائر میںتربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1418.68 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.240 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1110.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.505 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 647.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.217 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔