Express News:
2025-04-18@00:38:36 GMT

فروری 156 دہشت گرد ہلاک، 47 اہلکار اور 55 شہری جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

اسلام آباد:

فروری کے دوران دہشت گرد حملوں میں 55 شہری اور 47 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق، 81 اہلکار اور45 شہری زخمی ہوئے، اس دوران سیکیورٹی فورسز کے ٹارگٹڈ آپریشنز میں 156 دہشتگرد مارے گئے۔

تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز (پکسس)کی رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری کے مقابلے فروری کے 79 دہشت گرد حملوں کے دوران شہری اموات میں 175 فیصد اضافہ،اہلکاروں کے اموات میں18 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

قبل ازیں اگست2024 کے دوران زیادہ تعداد میں شہری دہشت گردی کا نشانہ بنے تھے۔ فروری میں دہشت گرد حملوں میں معمولی جبکہ شہری اموات قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا،فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں میں بھی تیزی آئی،جن میں 156دہشت گرد ہلاک، 20زخمی، 66 گرفتار ہوئے.

ملک بھر میں 79 دہشت گردی کے واقعات میں 55 شہری،47 سکیورٹی اہلکار جاں بحق،81 اہلکار اور45 شہری زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق فروری میں گزشتہ سال اگست کے بعد شہری اموات اہلکاروں سے زائد رہی ۔ رپورٹ کے مطابق فروری میں دہشت گردوں کی ہلاکتوں میں بھی 25 فیصد کمی آئی، جنوری میں 208 دہشت گرد مارے گئے، فروری میںتعداد 156رہی. 

تاہم دہشتگردوں کی گرفتاریوں میں نمایاں اضافہ ہوا، 66 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، قبل ازیں دسمبر 2023 میں سب سے زیادہ 139دہشت گردوں گرفتار ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 50 گرفتاریاں قبائلی اضلاع سے، 16پنجاب میں کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق فروری میں سب سے زیادہ 32 دہشت گرد حملے بلوچستان میں ہوئے،جن میں ہلاک 56 افراد میں35 شہری، 10 اہلکار اور11دہشت گرد شامل تھے، ان حملوں میں 44 افراد زخمی ہوئے، ان میں 32 اہلکار، 12شہری شامل تھے۔

قبائلی اضلاع کے زیادہ تر دہشت گردی کے واقعات کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی، چند حملوں کی ذمہ داری لشکر اسلام اور حافظ گل بہارد گروپ نے قبول کی۔

سندھ میں تین چھوٹے دہشت گرد حملے ہوئے، ان میں ایک اہلکار جان بحق، ایک زخمی ہوا، منگھوپیر کراچی میں پولیس اہلکار کے ہلاکت کی ذمہ داری گل بہادر گروپ نے قبول کی۔

فروری میں پنجاب میں کوئی دہشت گرد حملہ نہیں ہوا، تاہم فورسز نے 16 مشتبہ افراد گرفتار کئے، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں بھی کوئی دہشت گردی کا واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔

رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران ملک بھر میں 153دہشت گردی کے واقعات ہوئے، ان میں ہلاک 179افراد میں 104 اہلکار، 75 شہری شامل تھے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رپورٹ کے مطابق اہلکار اور کے دوران

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس حملہ: ہلاک 23 دہشتگردوں کی ڈی این اے سیمپلنگ کرلی گئی

— فائل فوٹو

جعفر ایکسپریس حملہ کیس میں ہلاک کیے گئے 23 حملہ آوروں کی ڈی این اے سیمپلنگ کرلی گئی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کسی بھی فیملی ممبر کی جانب سے ابھی تک رابطہ نہیں کیا گیا، ڈی این اے سیمپلنگ کا مقصد یہ ہے  کہ اگر کوئی فیملی رابطہ کرے تو ان کی شناخت ممکن ہوسکے۔

جعفر ایکسپریس کا واقعہ بھارت کی دہشت گرد ذہنیت کا تسلسل ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے امریکی اخبار کی تحقیقات میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہونے کے پاکستان کے دعوے کی تصدیق ہوگئی تھی۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سال 2018 میں امریکا میں بننے والی M4A1 رائفل گزشتہ ماہ بلوچستان ٹرین حملے کے بعد حملہ آوروں کے پاس سے برآمد ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارج ہلاک، ایک اہلکار شہید
  • ڈیرہ اسماعیل خان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارج ہلاک، ایک اہلکار شہید
  • ڈیرہ اسماعیل خان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارجی دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار شہید
  • 2024ء: ملک بھر میں بچوں سے زیادتی کے 1630 کیسز رپورٹ
  • اسلام آباد پولیس نے شف شف سے بزرگ باباجی کا علاج کردیا، ویڈیو وائرل
  • فیصل آباد: دورانِ ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
  • جعفر ایکسپریس حملہ: ہلاک 23 دہشتگردوں کی ڈی این اے سیمپلنگ کرلی گئی
  • لبنان: اسرائیلی حملوں میں شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے پر تشویش
  • میر پور خاص: جیل کوارٹر میں قتل ہوئی لیڈی اہلکار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی
  • بلوچستان: سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں تین سکیورٹی اہلکار ہلاک