سعودی عرب میں 17 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
ریاض:
سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتے کے دوان 17ہزار غیر قانونی تارکین کر گرفتار کر لیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 20 فروری سے 26 فروری 2025 کے دوران غیرقانونی تارکین کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی گئیں۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتار ہونے والوں میں 10 ہزار 397 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی، 4 ہزار 128 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی اور دو ہزار 864 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
کمیٹی نے بتایا کہ مذکورہ عرصے کے دوران ایک ہزار 483 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن میں سے 41 فیصد یمنی، 56 فیصد ایتھوپیائی اور 3 فیصد دیگر ممالک کے تارکین شامل تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 15 افراد گرفتار کیے گئےہیں۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بیان میں کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے، جس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: غیر قانونی تارکین
پڑھیں:
ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائیاں، حوالہ ہنڈی کے 2 ملزمان گرفتار
تصاویر بشکریہ ایف آئی اےایف آئی اے نے کراچی کے علاقے گارڈن اور بولٹن مارکیٹ میں کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 15 ہزار امریکی ڈالرز اور 19 ہزار درہم برآمد کیے گئے ہیں۔
گارڈن سے گرفتار ملزم عبدالمجید کے قبضے سے 15 ہزار امریکی ڈالرز اور 19 ہزار درہم برآمد کیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نادیہ حسین نےایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں بیان ریکارڈ کروا دیا، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے دو گھنٹے بیان ریکارڈ کیا گیا۔
بولٹن مارکیٹ سے گرفتار ملزم محمد عمران کے قبضے سے 37 لاکھ 68 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق ملزمان کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی اور دیگر مجرمانہ شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔
ملزمان کو برآمد شدہ رقوم سمیت کارپوریٹ کرائم سرکل منتقل کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
یہ کارروائیاں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کیں۔