پاکستان، آئی ایم ایف جائزہ کل سے شروع ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کے جائزہ کل سے شروع ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کل دورہ پاکستان کےلیے اسلام آباد پہنچے گا، وفد کی قیادت ناتھن پورٹر کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات 2 ہفتے تک جاری رہیں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پالیسی لیول مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
آئی ایم ایف وفد پہلے مرحلے میں تکنیکی سطح کے، دوسرے مرحلے میں پالیسی لیول کے مذاکرات ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ، ایف بی آر، پاور ڈویژن اور اسٹیٹ بینک حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔
اس دوران پاکستان 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی شرائط پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان رواں مالی سال کی پہلی ششماہی سے متعلق رپورٹ آئی ایم ایف وفد کو پیش کرے گا۔
آئی ایم ایف وفد کو زرعی آمدن پر ٹیکس پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکسز کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی شرط پر بھی عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف وفد ذرائع کے مطابق
پڑھیں:
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں مزید بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ
پشاور(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا میں مزید بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پارٹی کے متعدد صوبائی و ضلعی عہدیداروں کو فارغ کئے جانے کا امکان ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں پارٹی کےعہدیداروں کو سپورٹ نہ کرنے والے عہدیداروں سے زمہ داریاں واپس لی جائیں گی،۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مظاہر وں، دھرنوں اور جلسے جلوسوں میں شرکت نہ کرنے والے پارٹی عہدیداروں کو بھی ہٹایا جائے گا، پارٹی احکامات کے باوجود خاموش رہنے والے عہدیداروں کو بھی ہٹایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں پارٹی کے نامزد امیدوارں کے خلاف الیکشن لڑنے والوں سے بھی عہدے واپس لیے جائیں گے، پارٹی ڈسپلن، فیصلوں و منشور کے خلاف جانے والے عہدیداروں کو بھی فارغ کیا جائے گا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا مقصد پارٹی کے اندورنی اختلافات ختم کرنا ہے، تبدیلیوں سے نئے چہروں کو مواقع ملیں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے کوشش تیز ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اگلے 2 سے3 روز میں نئے عہدیداروں کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کر دیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:شوبز کی چمک میں بھی بیوی سے سچی محبت ،شجاع اسد کی انوکھی لو اسٹوری