ڈپٹی کمشنر کا سبزی و پھل منڈی کے دورے بازاروں کا بھی معائنہ کیا لیکن عوام کو ریلیف نہ مل سکا، رمضان المبارک میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے سخت ہدایات جاری کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک میں مہنگائی کا جن قابو کرنے کے لیے حکومت کی تمام تبدیریں الٹی ہوگئیں، دکانداروں نے سرکاری نرخ ناموں کو ہوا میں اڑاتے ہوئے شہر میں گوشت، قیمے، دودھ، سبزی، فروٹ من پسند نرخوں پر فروخت کیے۔ ڈپٹی کمشنر کا سبزی و پھل منڈی کے دورے بازاروں کا بھی معائنہ کیا لیکن عوام کو ریلیف نہ مل سکا، رمضان المبارک میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے سخت ہدایات جاری کی گئیں۔ محکمہ خوراک کی جانب سے شکایات سیل بھی قائم کیا گیا، حکومتی ہدایات پر تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کی ہدایت بھی کی گئی ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گوشت، قیمے، دودھ، دہی، دالوں، سبزی اور پھلوں کے نرخ بھی جاری کیے گئے ہیں لیکن مہنگائی کے جن کو قابو کرنے میں حکومت کی تمام تدبیریں الٹی ہوگئی ہیں۔

شہر میں گوشت 12سو روپے، قیمہ 1250 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے جبکہ دودھ 240، دہی 250 روپے فی کلو نرخ میں فروخت کیا جارہا ہے، پھل اور سبزی بھی دکاندار من پسند نرخوں پر فروخت کررہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے روزانہ صبح سبزی و پھل منڈیوں کا معائنہ کیا جارہا ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق رمضان میں مصنوعی گرانفروشی کی روک تھام کے لیے بولی کے عمل کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔ سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عمل درآمد کے لیے بازاروں میں چیکنگ  بھی تیز کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ گرانفروشی کرنے والے دکانداروں کو جیل بھجوایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی جانب سے حکومت کی عوام کو کے لیے

پڑھیں:

حیدرآباد؛ حکومت سندھ کی جانب سے شہریوں میں سولر سسٹم تقسیم

حیدر آباد:

حکومت سندھ کے محکمہ توانائی کی جانب سے شہریوں میں گھروں میں بجلی کی فراہمی کے لیے سولر سسٹم تقسیم کیا گیا۔

حیدر آباد میں محکمہ توانائی کی جانب سے شہریوں میں سولر کی تقسیم کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی اور شہریوں میں سولر سسٹم تقسیم کیا۔

سولر سسٹم کی فراہمی کے پہلے مرحلے میں بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ٹنڈوجام، حیدرآباد کے دیہی علاقوں کے 100 مستحق شہریوں کو سولر سسٹم دیا گیا۔

اس موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ کو شہریوں میں سولر تقسیم کرنے اقدام کو ممکن بنانے پر مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقاریب پہلے ہی سکھر اور شہید بینظیر آباد میں منعقد کی جاچکی ہیں اور دوسرے مرحلے میں جون 2025 سے پہلے سندھ کے دو لاکھ 50 ہزار گھروں کو سولر سسٹم فراہم کردیا جائے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری باضابطہ طور پر کوئی سرکاری عہدہ نہ رکھنے کے باوجود عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور اس سے ثابت ہو رہا ہے کہ وہ ملک کے وزیراعظم بننے کے اہل ہیں۔

انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی عوام کے لیے خدمات کو سراہا اور سیلاب کے دوران متاثرین کی مدد کے لیے ان کی کوششوں کو اجاگر کیا اور بتایا کہ ان کے وژن کے مطابق ہر گاؤں میں نئے 100 گھروں کی تعمیر کی جائے گی۔

سندھ کے سینئر وزیر نے صوبے میں صحت کے شعبےمیں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے اقدامات پر روشنی ڈالی اور امید ظاہر کی کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پی پی پی دریائے سندھ میں کسی قسم کے کینال کی تعمیر کی اجازت نہیں دے گی اور پی پی پی کی قیادت نے واضح طور پر کہا ہے کہ جب پارٹی ہے دریائے سندھ پر کوئی کینال نہیں بن سکتی۔

اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ تقری چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت منعقعد کی گئی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پوری کابینہ اپنی پارٹی کی قیادت کے مشن کی پیروی کے لیے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سولر سسٹم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت صرف 6 ہزار روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے اور دوسرے مرحلے میں مزید غریب اور مستحق شہریوں کو یہ سہولت دی جائے گی۔

صوبائی وزیر توانائی نے اعلان کیا کہ بلاول بھٹو کے احکامات تحت بجلی کے گرڈز کے استحکام کے لیے ایک منصوبہ شروع کردیا جائے گا تاکہ 100 اور 300 یونٹس کے درمیان بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کر رہی ہے جو شہریوں کو مکمل مالکانہ حقوق کے تحت دیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان المبارک کی آمد ، مزید مہنگائی اورسروے
  • بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے میں ناکامی پر ایرانی وزیرخزانہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا
  • بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے میں ناکامی پر ایرانی وزیرخزانہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا
  • حیدرآباد؛ حکومت سندھ کی جانب سے شہریوں میں سولر سسٹم تقسیم
  • رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اسلام آباد میں مہنگائی کا طوفان، تمام اشیا کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ گئیں
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے قیدی کارکنان کیلیے رمضان پیکج
  • پشاور؛ صوبائی حکومت کا 9 مئی کے بعد درج سیاسی نوعیت کے مقدمات واپس لینے کا فیصلہ
  • رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، مہنگائی نظر آ گئی: لیاقت بلوچ
  • خیبر پی کے حکومت کو کرپشن چھوڑ کر امن و امان پر قابو پانا ہو گا: فیصل کنڈی