آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے کے آخری میچ کے بعد سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہونے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔

آج گروپ مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی ہے، جس کے بعد بھارت 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

اب سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ گروپ بی نمبر 2 ٹیم آسٹریلیا سے ہوگا، یہ میچ 4 مارچ کو دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ اے میں دوسرے نمبر پر آئی اور وہ گروپ اے کی نمبر ایک ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گی۔ یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 5 مارچ کو ہوگا۔

چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائےگا، اگر بھارت فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو فائنل ٹاکرا دبئی میں ہوگا۔ لیکن اگر بھارت سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ہار گیا تو فائنل میچ لاہور میں کھیلا جائےگا۔

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا میزبان پاکستان ہے، تاہم پاکستانی ٹیم پہلے مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل میں

پڑھیں:

ویرات کوہلی نے چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل سے قبل میچ میں ایک اور عالمی ریکارڈ بنالیا

DUBAI:

بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے چمپیئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل سے قبل گروپ مرحلے کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ویرات کوہلی نے دبئی میں کھیلے گئے چمپیئنز ٹرافی کے 12 ویں میچ میں صرف 11 رنز کی اننگز کھیلی اور گلین فلپس کے ایک شان دار کیچ بن کر آؤٹ ہوگئے تاہم انہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں 300 میچز کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

مایہ ناز بلے باز ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں 300 میچز کھیلنے والے 18 کھلاڑی بن گئے ہیں تاہم ویرات کوہلی نے ون ڈے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ اور ٹی20 کرکٹ میں بھی 100 سے زائد میچز کھیلے ہیں۔

ویرات کوہلی 300 ون ڈے میچوں کے ساتھ دیگر دو طرز ٹیسٹ اور ٹی20 میں بھی 100 یا اس سے زائد انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بھارتی بلے باز نے اپنے کیریئر کا 200 واں میچ بھی نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا اور اب 300 واں میچ بھی کیویز کے خلاف کھیل کر منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔

ویرات کوہلی 300 ون ڈے کھیلنے والے 7ویں بھارتی اور دنیا کے 18 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں تاہم ان 18 کھلاڑیوں میں سے کسی نے بھی ٹیسٹ اور ٹی20 کے 100 میچز نہیں کھیلے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف اس میچ سے قبل ویرات کوہلی نے ون ڈے اپنے 14 ہزار رنز مکمل کیے تھے جو تیز ترین 14 ہزار انفرادی رنز کا بھی ریکارڈ تھا، انہوں نے 300 میچوں میں 58.20 کی اوسط سے 14 ہزار 85 رنز بنا چکے ہیں۔

ویرات کوہلی اس سے قبل تیز ترین 14 ہزار ایک روزہ رنز کے علاوہ 175 اننگز میں تیز ترین 8 ہزار رنز، 194 اننگز میں تیز ترین 9 ہزار رنز، 205 اننگز میں تیز ترین 10 ہزار رنز، 222 اننگز میں تیز تراین 11 ہزار رنز، 242 اننگز میں تیز تراین 12 ہزار رنز، 287 اننگز میں 13 ہزار رنز اور 299 ایک روزہ میچز میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔

ریکارڈ بنانے والے کوہلی نے چمپیئنز ٹرافی کے ہی ایک میچ میں روایتی حریف پاکستان کے خلاف شان دار سنچری بنا کر اپنی ٹیم کو باآسانی کامیابی دلائی تھی اور یہ ان کے ایک روزہ کیریئر کی 51 ویں سنچری تھی۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنلز میں کون کس سے ٹکرائے گا؟
  • چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنل میں کون کس کا سامنا کرےگا؟ فیصلہ ہوگیا
  • چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں کس ٹیم کا کس سے مقابلہ ہوگا؟
  • ویرات کوہلی نے چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل سے قبل میچ میں ایک اور عالمی ریکارڈ بنالیا
  • چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
  • چیمپیئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
  • چیمپیئنز ٹرافی: بھارت کی ضد نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو مشکل میں ڈال دیا
  • چیمپیئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
  • چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں چوتھی ٹیم کونسی پہنچی؟