مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں اعتکاف؛ رجسٹریشن 5 مارچ سے ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ سے ہوگا۔
حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق مقررہ تعداد مکمل ہونے تک اعتکاف رجسٹریشن جاری رہے گی۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اعتکاف کے خواہشمند 5 مارچ کو دن 11 بجے سے اتھارٹی پورٹل پرکوائف رجسٹرکراسکتے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق حرمین شریفین میں ہرمعتکف کوخصوصی کارڈ اور لاکر دیا جائے گا۔
لاہور میں 255 ٹریفک حادثات ، ایک شخص جاں بحق ، 310 زخمی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
3 مارچ کو بینک بند رہیں گے
ویب ڈیسک: دو رمضان المبارک(3 مارچ 2025) کو بینکوں میں تعطیل ہو گی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پیر 3 مارچ کو بینک زکوٰۃ کٹوتی کے لیے بند رہیں گے۔
مرکزی بینک کے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینکاری کا شعبہ یکم رمضان کو عوامی لین دین کے لیے بند رہے گا۔
اعلامیے کے مطابق تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لیے (ماسوائے عوام سے لین دین کے) دفتر میں حاضر ہوں گے۔
حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز