تحریک انصاف دور کے وزیر دفاع پرویز خٹک کی ن لیگ کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر پارٹی کے کچھ رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اختیار ولی نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں پرویز خٹک کی شمولیت پر ن لیگ کے کچھ رہنماؤں نے تحفظات ظاہر کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیڈر کو گالی دینے کی وجہ سے انہوں نے 15، 16 سالوں سے پرویز خٹک سے بات تک نہیں کی۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں رہتے ہوئے اگر کسی بندے کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل نہ ہو تو وہ ہلکا رہ جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پرویز خٹک

پڑھیں:

پاکستان میں بدعنوانی کیخلاف اقوام متحدہ کی جائزہ رپورٹ پر وفاقی کابینہ نے کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پاکستان میں بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کنٹری جائزہ رپورٹ پر کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی وفاقی وزیر قانون و انصاف کی سربراہی میں کمیٹی 7 رکنی ممبران پر مشتمل ہے،کمیٹی پاکستان کی یو این سی اے سی کنٹری ریویو رپورٹ کا جائزہ لے گی۔
وفاقی کابینہ نے یو این سی اے سی کنٹری ریویو رپورٹ کے جائزے کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی، وفاقی وزیر قانون و انصاف کی سربراہی میں کمیٹی 7 رکنی ممبران پر مشتمل ہوگی، کمیٹی پاکستان کی یو این سی اے سی کنٹری ریویو رپورٹ کا جائزہ لے گی۔
کابینہ کمیٹی ارکان میں وزیر اطلاعات و نشریات، وزیر مملکت برائے خزانہ ومحصولات شامل،کمیٹی میں سیکرٹری خارجہ، سیکریٹری خزانہ، اور سیکریٹری قانون و انصاف بھی شامل ہیں، قومی احتساب بیورو کے ڈی جی بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
کمیٹی کابینہ کی منظوری کے لیے رپورٹ اشاعت سے متعلق سفارشات پیش کرے گی، کمیٹی پاکستان سے متعلق کنٹری رپورٹ شائع کرنے کے امکان کا جائزہ لے گی۔
کابینہ کمیٹی کو سیکریٹریل سپورٹ وزارت قانون و انصاف فراہم کرے گی،کمیٹی اپنی سفارشات 14 دن کے اندر کابینہ کو پیش کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی کابینہ میں توسیع: کچھ وزیروں کے پاس 3 تو کچھ کے پاس کسی وزارت کا قلمدان نہیں؟
  • پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر ن لیگی رہنما اختیار ولی کی مخالفت ، شدید تحفظات کا اظہار
  • (ن) لیگی رہنماؤں کا پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار
  • وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد مزید اہم فیصلوں کی تیاری
  • خالد مقبول صدیقی کو مصطفیٰ کمال کی کابینہ میں شمولیت کا پتا بعد میں چلا
  • کابینہ میں عدم شمولیت پر پیپلزپارٹی کے تحفظات، شہبازشریف اور بلاول کی اہم ملاقات طے پاگئی
  • پاکستان میں بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کی جائزہ رپورٹ پر وفاقی کابینہ نے کمیٹی تشکیل دے دی
  • پاکستان میں بدعنوانی کیخلاف اقوام متحدہ کی جائزہ رپورٹ پر وفاقی کابینہ نے کمیٹی تشکیل دے دی
  • وفاقی کابینہ میں شامل نئے چہرے کون ہیں؟