محسن نقوی کی ڈومیسٹک کرکٹرز سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ڈومیسٹک کرکٹرز کے مسائل سننے کے بعد فوری حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹرز سے ملاقات کے چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں سے پوچھا کہ آپ کو کیا چاہیے، اور کس چیز کی کمی ہے؟ جس پر پر کھلاڑیوں کی جانب سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں چیئرمین پی سی بی کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں سے ملاقات
کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی سے شکایت کی کہ انجری کا شکار ہونے پر ہمارا اچھے طریقے سے چیک اپ نہیں کرایا جاتا، اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ میڈیکل کی سہولیات کو بہتر کیا جائے۔
کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی کے روبرو کہاکہ فٹنس کے لیے اچھا ڈائٹ پلان ہونے کے ساتھ ساتھ ٹرینرز بھی اچھے ہونے چاہییں۔
ایک کھلاڑی دانیال احمد نے چیئرمین پی سی بی سے مطالبہ کیاکہ انجری کی صورت میں کھلاڑی کا علاج ملک سے باہر ہونا چاہیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی میں ٹیم کی شکست پر ڈومیسٹک کرکٹرز سے سوال کیاکہ آپ کے خیال میں اس شکست کی کیا وجہ ہو سکتی ہے، جس پر عرفات منہاس نے جواب دیا کہ جب شکست کا خوف دل میں ہو تو ڈاٹ بالز ہوتی ہیں، سب سے پہلے ہمیں خوف سے آزاد ہوکر کرکٹ کھیلنی ہوگی۔
ملتان اور کراچی کے چند کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں داخلے نہ ملنے کی شکایت کی اور کہا کہ ہمیں این سی اے میں اجازت نہیں دی جاتی، اس پر چیئرمین نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ اب کسی کھلاڑی کو نہیں روکا جائےگا۔
انہوں نے مزید کہاکہ کھلاڑیوں کی جانب سے میڈیکل کی سہولیات بہتر کرنے کا مطالبہ درست ہے، اسے حل کرنے کی کوشش کی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی معیار کا پول ایک بارش میں کھل گیا، واش روم کی چھت ٹپکنے لگی
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے لاہور اور کراچی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کھلاڑیوں کے لیے 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اندرونی کہانی چیئرمین پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی شکست ڈومیسٹک کرکٹرز محسن نقوی ملاقات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اندرونی کہانی چیئرمین پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی شکست ڈومیسٹک کرکٹرز محسن نقوی ملاقات وی نیوز چیئرمین پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ محسن نقوی
پڑھیں:
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم میں 5سے 6تبدیلیوں کا امکان
بابر اعظم سمیت 16 میں سے5سے 6سینئر کھلاڑیوں کو آرام کرایا جائے گا
چیئرمین پی سی بی کی نکرکٹ اکیڈمی میں ڈومیسٹک کے پرفارمرز سے ملاقات
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم میں 5 سے 6 تبدیلیوں کا امکان ہے ، بابر اعظم سمیت 5 سے 6 سینئر کھلاڑیوں کو آرام کرایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈومیسٹک کے پرفارمرز سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کے مسائل سنے ۔ملاقات میں حیدر علی، معاذ صداقت، محمد سلیمان، خواجہ نافع، سعد مسعود، آفاق آفریدی، مبصر خان، فیصل اکرم، قاسم اکرم، عرفات منہاس، مبصر خان، مرزا طاہر بیگ، احمد دانیال، علی رضا، محمد ابتسام سمیت دیگر کھلاڑی موجود تھے ۔ذرائع کے مطابق عاقب جاوید کو بھی میٹنگ کیلئے بلایا گیا تھا لیکن وہ کچھ مصروفیات کے باعث لاہور نہ آسکے ، دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ان 16کھلاڑیوں میں سے 5سے 6 نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔دورہ نیوزی کیلئے سکواڈ کا انتخاب موجودہ سلیکشن کمیٹی کرے گی، سکواڈ کا اعلان تین سے چار روز میں کئے جانے کا امکان ہے ۔