کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز شاہراہوں کی بحالی کے حوالے سے ذمہ داری نبھائیں۔ ناکامی پر ان کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جتھے آکر قومی شاہراہیں بند کر دیتے ہیں اور سڑکیں کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈپٹی کمشنرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کوئٹہ میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات دیگر صوبوں سے مختلف ہیں۔ عدالتی احکامات کے باوجود قومی شاہراہیں بند کر دی جاتی ہیں۔ لوگوں کے خلاف طاقت کا استعمال کریں گے تو اس پر ردعمل آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز شاہراہوں کی بحالی کے حوالے سے ذمہ داری نبھائیں۔ سڑکیں کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈپٹی کمشنرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جن اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ذمہ داری نہیں دکھائی انہیں ہٹا دیا جائے گا۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 ہمیں اجازت دیتی ہے کہ طاقت کا استعمال کریں۔ سڑکیں بند کرنا کسی بھی طرح منصفانہ نہیں ہے۔ جتھے آکر قومی شاہراہیں بند کر دیتے ہیں۔ کسی کو غائب کرکے پریشر حکومت پر ڈالا جاتا ہے۔ حکومت صبر اور تحمل سے کام لے رہی ہے۔ احتجاج کرنے والے افراد اپنے ساتھ خواتین اور شیرخوار بچوں کو ساتھ لاتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنرز

پڑھیں:

سرفراز بگٹی کا پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو منتقل کرنے کا خیر مقدم

وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی — فائل فوٹو 

وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو منتقل کرنا خوش آئند ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزراء نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کی۔

سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ موٹر وے این 25 کی تعمیر کے لیے وفاق نے رقم مختص کی ہے اور کچھی کینال فیز ٹو منصوبے کے لیے بھی وفاق نے رقم رکھی ہے۔

اب بلوچستان کے مسائل یہیں ڈسکس اور حل کیے جائیں گے، سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ وزیراعظم کے حکم پر وفاقی وزراء اور سیکریٹریر آئے اور صوبے کے مسائل پر اجلاس ہوا۔

اُنہوں نے بلوچستان کے منصوبوں پر رقم مختص کرنے کے لیے وزیرِاعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ این 25 کی تعمیر میں پاکستان کے ایک ایک فرد کا حصہ ہو گا۔

وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہمیشہ بلوچستان کو ترجیح دی اور بلوچستان کی ترقی کے لیے کام کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ملک دشمن پاکستان کو ترقی کرتا دیکھنا نہیں چاہتے۔

جام کمال خان نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ملک میں یکساں ترقی کو فروغ دینا ہے، پاکستان اور بلوچستان کی ترقی دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی۔

متعلقہ مضامین

  • پولیس اور لیویز اہلکاروں کی طرف سے رشوت لیے جانے کی اطلاعات، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا
  • وفاقی جج کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا اشارہ
  • بلوچستان، دہشتگرد حامیوں کو چڑھائی کی اجازت نہیں: سرفراز بگٹی
  • فینسی نمبر پلیٹ اور رنگین شیشے فروخت کرنے والے دکانداروں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی، کراچی پولیس
  • کراچی تا چمن ہائی وے کے منصوبے میں ہر پاکستانی کا حصہ، سب کے شکر گزار ہیں: سرفراز بگٹی
  • پاکستان کی ترقی بلوچستان سے شروع ہوگی، سرفراز بگٹی
  • سرفراز بگٹی کا پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو منتقل کرنے کا خیر مقدم
  • کراچی تا چمن ہائی وے کے منصوبے میں ہر پاکستانی کا حصہ، سب کے شکر گزار ہیں، سرفراز بگٹی
  • پنجاب یونیورسٹی، ڈسپلن کی خلاف ورزی پر39طلبہ کیخلاف کارروائی
  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ ملزمان کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر موخر