Islam Times:
2025-04-18@00:38:39 GMT

ایرانی پارلیمنٹ نے وزیر اقتصادیات کو برطرف کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT

ایرانی پارلیمنٹ نے وزیر اقتصادیات کو برطرف کر دیا

اتوار کو پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران ناصر ہمتی اعتماد کا ووٹ کھو بیٹھے اور 273 میں سے 182 قانون سازوں نے ان کی برطرفی کے حق میں ووٹ دیا۔ صرف 89  قانون سازوں نے ان کے حق میں ووٹ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی پارلیمنٹ نے وزیر اقتصادیات عبد الناصر ہمتی کے مواخذے کی تحریک منظور کرتے ہوئے انہیں برطرف کر دیا۔ ایرانی قانون سازوں نے اقتصادی مسائل اور قومی کرنسی کی قدر میں تیزی سے کمی پر اقتصادی امور اور مالیات کے وزیر عبد الناصر ہمتی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ کی۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اتوار کو پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران ناصر ہمتی اعتماد کا ووٹ کھو بیٹھے اور 273 میں سے 182 قانون سازوں نے ان کی برطرفی کے حق میں ووٹ دیا۔ صرف 89  قانون سازوں نے ان کے حق میں ووٹ دیا۔ رپورٹ کے مطابق مواخذے کے اجلاس میں خود وزیر اقتصادیات، صدر مسعود پیزشکیان اور قانون سازوں نے تحریک کے حق میں اور مخالفت میں خطاب کیا۔ صدر پیزشکیان نے ایران کے مرکزی بینک کے سابق گورنر ہمتی کا دفاع کیا اور کہا کہ ملک دشمن کے ساتھ معاشی جنگ میں ہے اور ایک دوسرے پر الزام لگانے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اتحاد اور اتفاق ہی ملک کے مسائل کا واحد حل ہے۔ ہمتی نے بھی سیشن سے خطاب کیا اور کہا کہ ایران کے پاس بے پناہ صلاحیتیں ہیں اور وہ دشمن کی اقتصادی جنگ میں فتح یاب ہو کر ابھرے گا۔ اس سے پہلے 91 قانون سازوں کے ایک گروپ نے ہیمتی کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کی جس میں معیشت کو مستحکم کرنے اور مہنگائی کو روکنے میں ان کی ناکامی کا حوالہ دیا گیا۔ یاد رہے کہ کہ گزشتہ سال جولائی میں صدر پیزشکیان کے اقتدار میں آنے کے بعد ایرانی ریال کی قدر میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔ صدر پژشکیان نے ایران کے مرکزی بنک کے سابق گورنر کو وزیر اقتصادیات کا قلمدان سونپا تھا۔ اتوار کو اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال امریکی ڈالر کے مقابلے میں 920,000 سے زیادہ پر ٹریڈ کر رہا تھا، جبکہ 2024ء کے وسط میں یہ تقریباً 580,000 تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے حق میں ووٹ دیا وزیر اقتصادیات

پڑھیں:

صوبائی وزیر قانون کے چچا کا انتقال ہوگیا

راؤ دلشاد: صوبائی وزیر قانون و تعمیرات پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ کے چچا وفات پا گئے
ملک صہیب احمد بھرتھ کے چچا ملک امتیاز احمد بھرتھ حرکت قلب بند ہونے کے باعث فوت ہوئے،ملک امتیاز احمد بھرتھ مرحوم ڈاکٹر ملک اعجاز احمد بھرتھ کے بھائی ہیں
نماز جنازہ آبائی گاوں بھرتھ شرقی میانی میں کل صبح 10 بجے ادا کی جائے گی

متعلقہ مضامین

  • سعودی وزیر دفاع کی خامنہ ای سے تاریخی ملاقات، قیادت کا مکتوب پیش، تعلقات میں نئے باب کی امید
  • ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اہم دورے پر ماسکو روانہ
  • سعودی وزیر دفاع سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے
  • امریکا ایران بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور روم میں ہوگا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
  • وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے ایم ایس میؤ اسپتال کو برطرف کرنے کی وجہ بتا دی
  • بہاولپور: ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانی شہری اپنے آبائی علاقوں میں سپرد خاک
  • ایرانی وزیرخارجہ کا 8 پاکستانی شہریوں کے قتل پر انصاف یقینی بنانے کا وعدہ
  • سنگاپور میں پارلیمنٹ تحلیل، عام انتخابات 3 مئی کو ہوں گے
  • صوبائی وزیر قانون کے چچا کا انتقال ہوگیا
  • پارلیمنٹ تحلیل، عام انتخابات کی تاریخ‌کابھی اعلان کردیاگیا