کوئٹہ:

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچ کلچر ڈے ہمارے ثقافتی پہچان کا مظہر ہے۔

سرفراز بگٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کی ثقافت روایات، مہمان نوازی اور بہادری کی علامت ہے، ثقافتی ورثے کا تحفظ اور فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو اپنی ثقافت اور روایات سے جوڑنا وقت کی ضرورت ہے، بلوچستان کی تہذیب و ثقافت دنیا بھر میں امن و محبت کا پیغام دیتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے پر تمام قبائل کے اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ خوش آئند ہے، حکومت بلوچستان ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جمعرات کو پنجاب میں 3 روزہ ثقافت دیہاڑ منایا جا رہا ہے، عظمیٰ بخاری

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجابی کلچر ڈے پروگرام کی مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گی اور تقریب سے خطاب کریں گی، الحمرء لاہور میں 3 روزہ پنجابی کلچر پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جمعرات کو پنجاب میں 3 روزہ پنجاب ثقافت دیہاڑ منایا جا رہا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجابی کلچر ڈے پروگرام کی مہمان خصوصی وزیراعلیٰ مریم نواز ہوں گی اور تقریب سے خطاب کریں گی، الحمرء لاہور میں 3 روزہ پنجابی کلچر پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی کلچر پروگرام میں مختلف مالی بولی کی ثقافت پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں، الحمرء کو پنجاب کی ثقافت کے رنگوں میں رنگ دیا گیا ہے، پروگرام میں پنجاب کے روایتی کلچر کو فروغ دیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کلچر کی تمام روایات کا عملی نمونہ پیش کیا گیا ہے، 3 روزہ کلچر پروگرام میں عوام کی فری انٹری ہوگی، پنجابی کلچر پروگرام میں شرکت کرنے والے شہری الحمراء کی ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ الحمرء کی فیس بک اور دیگر پلیٹ فارم پر بھی رجسٹریشن کروانے کی سہولت موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’’پنجاب کلچر ڈے‘‘ 3 روزہ تقریبات آج سے شروع، وزیراعلیٰ مہمان خصوصی ہوںگی: عظمیٰ بخاری  
  • بلوچستان، دہشتگرد حامیوں کو چڑھائی کی اجازت نہیں: سرفراز بگٹی
  • جمعرات کو پنجاب میں 3 روزہ ثقافت دیہاڑ منایا جا رہا ہے، عظمیٰ بخاری
  • کراچی تا چمن ہائی وے کے منصوبے میں ہر پاکستانی کا حصہ، سب کے شکر گزار ہیں: سرفراز بگٹی
  • پاکستان کی ترقی بلوچستان سے شروع ہوگی، سرفراز بگٹی
  • سرفراز بگٹی کا پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو منتقل کرنے کا خیر مقدم
  • کراچی تا چمن ہائی وے کے منصوبے میں ہر پاکستانی کا حصہ، سب کے شکر گزار ہیں، سرفراز بگٹی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کے عوام کو منتقل کرنا خوش آئند ہے، سرفراز بگٹی
  • وزیراعلیٰ کی زیر قیادت پنجاب کے ثقافتی ورثے کوفروغ دے رہے:کاشف کھوکھر
  • تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نیا تھیٹر ایکٹ لانا چاہتے ہیں: عظمیٰ بخاری