Jang News:
2025-03-03@09:14:29 GMT

لاہور کے 10 ماڈل بازاروں کو سہولت بازار کا نام دے دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT

لاہور کے 10 ماڈل بازاروں کو سہولت بازار کا نام دے دیا گیا

فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے لاہور میں 10 ماڈل بازاروں کو سہولت بازار کا نام دے دیا۔

ان سہولت بازاروں میں دستیاب سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی ناقص ہے جبکہ حکومت کی اعلان کردہ 130 روپے والی سستی چینی کا اس بازار میں کہیں نام و نشان ہی نہیں جبکہ 10 روپے تھیلے کے الگ سے چارج کیے جا رہے ہیں۔

پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں لوگوں کو رمضان بازار کی دینے والی روایتی سہولت کو ختم کر کے پہلے سے قائم 10 ماڈل بازاروں کو سہولت بازار کا نام دے دیا اور 16 اشیا کی قیمتیں ہول سیل ریٹ پر دینے کا اعلان کیا۔

ہربنس پورہ کے سہولت بازار میں آلو، پیاز، ٹماٹر، لہسن، ادرک، لیموں، سیب، کیلا، کھجور، بیسن تیسرے درجے کا دستیاب ہے۔

صارفین سہولت بازار میں دستیاب اشیاء کے معیار اور قیمتوں سے سخت ناخوش ہیں کہتے ہیں کہ سستے بازار کے نام پر لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، حکومت کا سہولت بازار میں چینی 130 روپے ملنے کا اعلان خریداروں کا منہ چڑا رہا ہے۔

ہربنس پورہ کے سہولت بازار انچارج کا کہنا ہے کہ سستی چینی آئی نہیں کہاں سے دیں، ڈی سی ریٹ سے کم کر کے عوام کو سہولت دے رہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ یہی نہیں سہولت بازاروں میں رکھے گئے رمضان پیکیج بھی مضر صحت اور ناقص اشیاء سے بھرے ہیں۔

حکومت کے دعوے اپنی جگہ لیکن صارفین کا کہنا ہے کہ سہولت بازار عوام کے ساتھ دھوکا ہے، اوپن مارکیٹ میں سہولت بازار سے سستی اور معیاری اشیاء دستیاب ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سہولت بازار کو سہولت

پڑھیں:

ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل فروخت کے لیے پیش کر دیا

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنا نیا کم قیمت ماڈل آئی فون 16 ای فروخت کے لیے پیش کر دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی فون 16 ای آسٹریلیا، کینیڈا، چین، جرمنی، انڈیا، جاپان، ملائشیا، میکسیکو، جنوبی کوریا، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا سمیت 59 ممالک میں دستیاب ہے۔

آئی فون 16 ای کے ظاہر کو دو آئی فونز 14 (فرنٹ سے) اور 8 (بیک سے) کی طرح بتایا جا رہا ہے لیکن اس میں جدید اے 18 کی چِپ نصب ہے۔

اس کے علاوہ ایپل نے سیٹلائیٹ کنیکٹیویٹی کے لیے پہلا سی 1 موڈیم، ایمرجنسی ایس او ایس، روڈ سائیڈ اسسٹنس، میسجز اور فائینڈ مائی وایا سیٹلائیٹ بھی متعارف کرایا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سہولت بازاروں میں مارکیٹ سے کمنرخ پر معیاری اشیاکی فراہمی یقینی بنائی جائے : مریم نواز
  • 80 رمضان بازار فعال، سبسڈی ختم کرنے کی بات صرف پروپیگنڈا: عظمیٰ بخاری 
  • ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل فروخت کے لیے پیش کر دیا
  • کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر 8 رمضان سہولت بازار قائم
  • لاہور: رمضان سے قبل پھلوں و سبزیوں کی نئی قیمت سامنے آ گئی
  • رمضان المبارک میں رمضان بازار لگانے کی بجائے سہولت سٹالز لگانے کا فیصلہ
  • شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
  • پاکستان میں شمسی توانائی، سہولت یا مصیبت؟
  • شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، نادرا کا بڑا اقدام